Aitabar By Umaima Mukarram

Posted on

Aitabar By Umaima Mukarram complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

” تم کیا کررہی ہو؟” ارسلان بنانوک کیے اندر آگیا تھا اور وہ جو ڈپٹا ایک طرف رکھے نیچے سے کانچ کے ٹکڑے اٹھا رہی تھی ہڑبڑا کے اٹھی۔ شاید گلاس ٹوٹ گیا تھا ” جی آپ ؟۔ وہ میرے سے گلاس ٹوٹ گیا تھا وہ اٹھا رہی تھی۔” اسکو ارسلان کی موجودگی اپنے کمرے میں عجیب لگی تھی اور جتنے حق سے وہ بنا نوک کیے آیا تھا وہ اور عجیب لگا تھا \

۔اسنے بولنے کے ساتھ ڈپٹا اوڑھا اسکی یہ حرکت ارسلان نےبخوبی نوٹ کی تھی۔ ” بہت زیادہ آرام طلب نہیں ہوگئیں ہیں آپ ؟ کے کمرے سے نکلنے کی زحمت نہیں کرتیں۔” طنزیہ پوچھا۔۔ ” آپ نے ہی کہا تھا کہ آپ میری شکل نہیں دیکھنا چاہتے اسلیے آپ کے سامنے نہیں آیا کروں” یہ بولتے ہوۓ اسے اپنا آپ کتنا حقیر لگا تھا یہ وہی جانتی تھی۔

اسکی بات پر کچھ لمحے تو ارسلان لاجواب ہوگیا ۔ اب کیا بتاتا اسکو کہ اسکی غیر موجودگی اسے بری لگ رہی ہے ۔وہ اب دیکھنا جاہتا ہے اسے نظروں کےسامنے ۔۔ پروہی انا کا مسئلہ۔ ” ہاں کہا تھا پر یہ نہیں کہا تھا کام کاج سےہاتھ اٹھا کے مفت کی روٹیاں توڑو۔۔” اس نے یہ بات اسلیے کہی تھی کہ کہیں سامنے کھڑی اسکی بیوی جو زبردستی اسکی زندگی میں لائی گئی تھی

جس کا زمہ دار بھی وہ خود تھا وہ اسکی چوری نہ پکڑلے ۔لیکن یہ بات سامنے کھڑی لڑکی کے دل پر کاری ضرب کی طرح لگی تھی اتنی ذلت اسکی آنکھیں بھیگنے لگی تھیں جسے بمشکل اسنے ضبط کیا تھا۔ ” آپکو کوئی کام تھا؟”

اسکی باتوں کا وہ یہی مطلب سمجھی تھی کہ اسے کوئی کام ہوگا۔ اسکے اسطرح پوچھنے پر وہ اسے خاموشی سے دیکھنےلگا۔ اب کیا کہتا جس کمرے سےاسنے بےعزت کرکے نکالا تھا اسی کمرے میں دوبارہ اسے دیکھنےکا خواہشمند ہے۔۔

۔۔ ” میں شوہر ہوں میرا رتبہ بہت بڑا ہے۔۔ اور میری عزت دیکھو کہ مجھے خود آکر اپنے کام بتانے پڑرہے ہیں لیکن میری بیوی کو یہ توفیق نہیں ہے کہ اپنے شوہر سے آکر پوچھ لے کہ کوئی کام تو نہیں ہے۔” اسکے اسطرح استحاق سے میری بیوی کہنے پر وہ چونکی تھی پر جلد ہی اپنی حیرت پر قابو پاگئی اب کوئی خوش فہمی کی گنجائش نہیں تھی اسکی زندگی میں۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Aitabar By Umaima Mukarram: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Aitabar By Umaima Mukarram in Pdf

Aitabar By Umaima Mukarram

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment