Azazel by Rabia Khan

Posted on

Azazel by Rabia Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Azazel’ by Rabia Khan: A Tale of Pointless or Fruitless Love عشق لاحاصل, voracious curiosity, and awareness of death Within.

Azazel by Rabia Khan Complete Urdu Novel

“میرا بیٹا کہاں ہے۔۔؟” ” رمیز جیسے اسکی بے وقت کی تفتیش سے بیزار ہورہا تھا۔ وہ کوئ دسویں دفعہ اس سے ایک ہی استفسار کر چکے تھے اور وہ انہیں ہر استفسار کے جواب میں ایک ہی بات کہہ چکا تھا۔ سہیل کی آنکھیں مزید سرخ ہوئ تھیں۔ “مارکیٹ میں تمہاری ویلیو کتنی تیزی سے گری ہے۔۔

کیا اسکا تمہیں اندازہ نہیں۔۔؟ تمہارا ملازم بے وقت مارا گیا ہے اور صنعت کاروں کا ماننا ہے کہ اسے بھی تم نے ہی مارا ہے۔ لوگ تمہارے ساتھ سودا کرنے سے کترانے لگے ہیں کیونکہ۔۔ تمہارے آس پاس موجود انویسٹرز ایک ایک کر کے کردیۓ گۓ ہیں۔۔ غالب خیال یہی ہے کہ ان انویسٹرز کو بھی تم نے ہی کروایا ہے۔ ان کی غیر موجودگی کا سب سے زیادہ فائدہ تمہاری ہی ذات کو پہنچتا ہے۔۔” سہیل بے لچک سی آواز میں بول کر ٹھہر گۓ تھ

ے۔ رمیز محظوظ چہرہ لیے ان کے بدلے انداز کو تک رہا تھا۔ “کہنا کیا چاہتے ہو، سہیل۔۔؟” “صرف اتنا۔۔ کہ تم اس وقت صنعتی دنیا میں میری مخالفت برداشت کرنے کی تاب نہیں رکھتے۔۔” اسکی بات سن کر وہ ہلکا سا مسکرایا تھا۔ پھر آگے ہو بیٹھا۔۔ شائستہ بھی خاموش چہرہ لیے رمیز کے برابر آ بیٹھی تھی۔ وہ حرم کی غیر موجودگی سے واقف نہیں تھی۔ “بغیر کسی ثبوت کے تم مجھے ایک ہی جملے میں قاتل اور اغواء کار کہہ رہے ہو۔

کیا تمہاری کسی بھی بات کے پیچھے کوئ ثبوت موجود ہے۔۔؟ اگر ہے تو کتنے سالوں تک کا کیس کرنے کا ارادہ رکھتے ہو تم مجھ پر۔۔؟ میں تمہارے ساتھ ہر معاملے میں مفاہمت کرنے کے لیے راضی ہوں۔۔ لیکن پھر بھی۔۔ میں نہیں جانتا کہ حرم کہاں ہے۔۔” وہ کہہ کر پیچھے ہو بیٹھا تھا۔ اسے حرم کی غیر موجودگی کا واقعی علم نہیں تھا۔

“تمہارے پاس اسے غائب کروانے کا ہر جواز موجود ہے۔۔” ان کی آواز طیش سے بلند ہوئ تھی۔ شائستہ نے سہم کر رمیز کی جانب دیکھا تھا لیکن وہ اب کہ مسکرا نہیں رہا تھا۔ صوفے کے ہتھے پر رکھی اسکی مٹھی سختی سے بند ہوچکی تھی۔ اسے غصہ آرہا تھا۔۔ اور وہ واقعتاً اسکے طیش سے خوفزدہ ہوگئ تھی۔۔ “وہ میرے راستے میں آیا تھا۔۔ لیکن پھر بھی میں نے اسے۔۔ غائب نہیں کروایا۔ میں ابھی اتنا نہیں گرا کہ اتنی گھٹیا حرکت پر اتر آؤں۔

دشمنی میں بھی ہمیشہ ایک مقام برقرار رکھا ہے میں نے۔۔” اسکی ٹھنڈی آواز ابھری تھی۔ سہیل چند پل خاموش نگاہوں سے اسکا چہرہ تکتے رہے تھے۔۔ پھر وہ ہلکا سا آگے کو جھکے۔۔ اپنی ٹھہری پتلیاں ان کی آنکھوں میں گاڑیں۔۔ “تم جب اپنے باپ اور بھائ کو کرسکتے ہو تو تم سے کچھ بعید نہیں، رمیز انصاری۔۔!” ان کی سرد آواز مدھم تھی۔۔ لیکن اسکا انکشاف رمیز اور شائستہ کو باآسانی سنائ دے گیا تھا۔

وہ دونوں ہی اپنی جگہ جم گۓ تھے۔ رمیز کے چہرے سے ہی لگ رہا تھا کہ اسکے قدموں تلے موجود زمین۔۔ لمحے بھر کے لیے ڈگمگائ تھی۔ “میں اتنے سالوں سے خاموش رہا تو اسکا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں تم سے خوفزدہ تھا۔ میں بس اپنے گھرانے کو کسی مصیبت کی نذر ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔۔ شاید تب میں تم سے طاقت میں بھی خاصہ کمزور تھا

لیکن اب۔۔ اب ایک دنیا مجھ پر بھروسہ کرتی ہے اور میرے بول کی کریڈیبلٹی سے واقف ہے۔” رمیز اپنی جگہ ساکت ہوا بیٹھا رہا۔ شیکسپئیر اپنے مشہور پلے میں لکھتا ہے کہ۔۔ کی زبان نہیں ہوا کرتی۔۔ لیکن وہ پھر بھی معجزاتی طور پر بول اٹھتا ہے۔ اسے لگا تھا کہ وہ ہر قسم کے جھول کے بغیر اب تک کرتا آیا تھا اور اسے اسکا زعم بھی تھا۔ لیکن وہ غلط تھا۔۔

پہلے نازنین، پھر شائستہ، پھر حرم، پھر وجدان اور اب سہیل۔۔ ان میں سے ہر ایک اس کے کیے گۓ قتال سے واقف تھا۔ اسکا خود پر سے زعم لرزش کا شکار ہوگیا تھا۔ “اگر یہ سب جانتے ہو۔۔ میرے بارے میں آگاہی رکھتے ہو تو یہاں کیوں آۓ ہو تم۔۔؟ جا کر اپنے بیٹے کو تلاش کرو۔۔ شاید اس نے مجھ سے زیادہ دشمنیاں پال رکھی ہیں۔۔” وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ یہ جیسے اشارہ تھا کہ وہ مزید بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔ سہیل بھی اگلے ہی پل اٹھے۔۔ پھر آگے بڑھ کر ان کے عین سامنے آکھڑے ہوۓ۔۔ “یہ میری تمہیں پہلی اور آخری وارننگ تھی، رمیز۔ میرے بیٹے کو اگر کچھ ہوا تو زندہ میں تمہیں بھی رہنے نہیں دونگا۔۔ یاد رکھنا۔۔ “

Azazel by Rabia Khan in Pdf

Azazel by Rabia Khan

Azazel by Rabia Khan In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment