Be Had By Faryal Khan

Posted on

Be Had By Faryal Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

رجا پھولوں سے سجی سیج پر بیٹھی ان سب کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ سوچ رہی تھی کہ جب حماس اسکا گھونگھٹ ہٹائے گا تو نور کی جگہ رجا کو دیکھ کر اسکا کیا رد عمل ہو گا! وہ اسے قبول کرے گا بھی یا نہیں ! ابھی وہ یہی سب سوچ رہی تھی کہ دروازہ کھلا۔

رجا کی دل کی دھڑ کنے اور تیز ہو گئیں۔حماس چلتا ہوا بیڈ پر رجا کے سامنے آکر بیٹھ گیا۔ “شکر ہے خیر و عافیت سے سب ہو گیا “حماس نے کہا۔ رجا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ “ویسے تو بڑا بولتی رہتی ہو ، اب بھی بولو کچھ “۔ حماس نے کہا۔

“چلو اب ساری زندگی تمہیں ہی بولنا ہے ، اور مجھے سننا ہے ، تو آج میں ہی بول لیتا ہوں”۔ حماس نے کہا۔ “بھئی میں نے بہت سوچا کہ تمہیں منہ دکھائی میں کیا دوں پر کچھ سمجھ ہی نہیں آیا ، تو میں یہی لے آیا۔

حماس نے رجا کا دائیاں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر اسکی تیسری انگلی میں ایک ڈائمنڈ کی رنگ پہناتے ہوئے کہا۔ “یار اب تو کچھ بولو”۔ حماس نے کہا۔ رجا نے کوئی جواب نہیں دیا۔

حماس نے آخر کار رجا کا گھونگھٹ اٹھا دیا۔اور پھر اس پر تو جیسے ساتوں آسمان ہی ٹوٹ پڑے. حماس کو آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ رجا…ت .. تم !۔ حماس نے بے یقینی سے بامشکل کہا۔ رجا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ بس سر جھکائے بیٹھی رہی۔ “نور کہاں ہے؟۔

حماس نے پوچھا۔ رجانے حماس کی جانب دیکھا۔ اور پھر آہستہ آہستہ اسے ساری بات بتائی۔ اور حماس کو سمجھ نہیں آرہا تھا۔ “میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ نور میرے ساتھ ایسا کرے گی”

۔ حماس نے بے یقینی سے کہا۔ “ہم سب ہی صدمے میں ہیں حماس ، کسی کو یقین نہیں آرہا ، اور مجھے پتہ ہے کہ تمہارے لئے بھی یہ بہت تکلف دہ بات ہے ، پر حماس یہی حقیقت ہے ، مجھے آج نہیں تو کل کسی نا کسی سے تو شادی کرنی ہی تھی ، تو جب میری ذات سے کسی کی عزت کا پردہ ہورہا تھا تو میں نے یہ سب قبول کر لیا ،

اب آگے مرضی تمہاری ہے ، نور تو پتہ نہیں کہاں جاچکی ہے ، اب تم چاہو تو اس شادی کو نبھالو ، یا پھر چاہو تو اسے ختم کر دو ، مجھے دونوں صورتوں میں کوئی اعتراض نہیں ہے”۔ رجا نے کہا۔ حماس خاموشی سے رجا کو دیکھتا رہا۔ اور اٹھ کر گیلری میں آگیا.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Be Had’ By Faryal Khan: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Be Had By Faryal Khan in Pdf

Be Had By Faryal Khan

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment