Carpe Diem by Rabia Khan

Posted on

Carpe Diem by Rabia Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Carpe Diem’ by Rabia Khan: A Tale of Pointless or Fruitless Love عشق لاحاصل, voracious curiosity, and awareness of death Within.

Carpe Diem by Rabia Khan Complete Urdu Novel

یاسر کی نگاہیں سِیدھ میں دیکھتے ہوۓ سامنے سڑک پر مرکوز تھیں۔ یکلخت ہی وہ اپنے کندھے پر کُھلی ہتھیلی دیکھ کر چونکا۔۔ “کیا۔۔؟” “پیڈ دو۔۔ اور ساتھ میں پین بھی دینا۔۔ تمہیں آٹوگراف دوں اور پلیز زیادہ لمبی بات مت کرنا مجھ سے۔۔ میں بہت برے موڈ میں ہوں۔ ” وہ ایک ہاتھ سے کنپٹی دباتے ہوۓ،

تھکن زدہ سا کہہ رہی تھی۔ یاسر نے اسکا ہاتھ اپنے کندھے سے پیچھے کیا تو وہ چونکی۔۔ “کیا تمہیں میرا آٹوگراف نہیں چاہیۓ۔۔؟” وہ حیران ہوئ تھی۔ “نہیں۔۔” “تم میرے فین نہیں ہو۔۔؟” بیک ویو مرر میں اسکا چہرہ دیکھتے ہوۓ، سیلینہ نے متعجب سا استفسار کیا۔ اس سے زیادہ یاسر کی برداشت نہیں تھی۔ اس نے کار سڑک کے ایک جانب لگائ اور پھر سنجیدگی سے اسے مرر میں دیکھا۔۔ “ہرگز نہیں۔۔” “پھر کیا ہو۔۔؟ اسٹالکر۔۔؟”

“اسٹالکر۔۔!” وہ حیران ہوا تھا۔۔ “فین نہیں ہو۔۔ اسٹالکر نہیں ہو۔۔ پھر کیا ہو۔۔؟ لور۔۔؟” اسکی آنکھیں یکدم ہی چمکی تھیں۔ یاسر نے گہرا سانس لیا۔۔ “اتنی وائلڈ امیجنیشن رکھنے کے بعد ایکٹریس کیوں بنی ہیں آپ۔۔؟ رائٹر کیوں نہیں بن جاتیں۔۔؟” اسکا ٹھنڈا سا طنز سُن کر وہ بدمزہ ہو کر پیچھے ہو بیٹھی تھی۔۔ “میں اپنی اگلی زندگی میں بھی کبھی رائٹر نہیں بنونگی۔۔

انتہائ خود پسند اور گھٹیا لوگ ہوتے ہیں یہ رائٹرز۔۔” اسے پچھلے سال میں ہر لکھاری سے ریجیکٹ ہونے کے دُکھ اچانک سے یاد آگۓ تھے۔۔ “اگر تم میرے لور ہو بھی تو میں تم سے ابھی شادی نہیں کرسکتی۔ مجھے فی الحال اپنے کیریئر پر فوکس کرنا ہے۔ ان چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے میرے پاس۔” ہاتھ جھلا کر نزاکت سے کہا تھا۔ وہ اسے بیک مرر میں لمحے بھر کو دیکھ کر رہ گیا تھا۔

“ابھی اتنے برے دن نہیں آۓ ہیں مجھ پر۔۔ خیر میری گاڑی سے اتریں۔۔” “کیا مطلب۔۔؟ تم مجھے میرے اپارٹمنٹ تک نہیں چھوڑ رہے۔۔؟” وہ پچھلی نشست پر بدکی تھی۔ “نہیں۔” “کیوں۔۔؟” “کیونکہ میں آپکا ملازم نہیں ہوں۔” “پھر پہلے میری مدد کیوں کی تھی۔۔؟” اس نے خفگی سے پوچھا۔ ساتھ ہی ہاتھ بھی باندھ لیے۔ اسکی برف سی رنگت اب کہ بحال ہورہی تھی۔

Carpe Diem by Rabia Khan in Pdf

Carpe Diem by Rabia Khan

Carpe Diem by Rabia Khan In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment