Dar e Dil by Nabila Aziz

Posted on

Dar e Dil by Nabila Aziz complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Dar e Dil’ by Nabila Aziz: A Tale of Pointless or Fruitless Love عشق لاحاصل, voracious curiosity, and awareness of death Within.

Dar e Dil by Nabila Aziz Complete Urdu Novel

اب میری ناک میں رہتے ہیں کوہ قاف کے جن میں پرستان کی ملکہ اٹھا لایا ہوں اس نے سیڑھیاں اتر کر فرش پر بیٹھی علیزے کی سمت بڑھتے ہوئے بڑے دلکش موڈ سے یہ شعر پڑھا تھا اس کی آواز پہ اور اس کے شعریہ علیزے نے یکدم اک جھٹکے سے سر اٹھا کر دیکھا تھا تب تک وہ اس کے بالکل سامنے اور قریب آچکا تھا، لیکن وہ بیٹھی ہوئی تھی سو مجبورا دل آور کو بھی بیٹھنا پڑا تھا۔

آف وائٹ کھدر کے شلوار سوٹ میں ملبوس ، ڈارک براؤن گرم چادر کندھوں پر پھیلائے، نیچے فرش پہ پنجوں کے بل بیٹھا وہ ڈائریکٹ اس کی زخم زخم آنکھوں میں دیکھ رہا تھا اور آج نجانے کیا بات تھی کہ علیزے بھی اسے ڈائریکٹ دیکھ رہی تھی آنکھوں سے آنکھیں چار کرکے اور دیکھتے ہی دیکھتے دو آنکھیں پانیوں میں ڈوب گئی۔ دیکھو ! میں تمہارے لیے کھانا لے کر آیا ہوں یہ رونا چھوڑو اور مزے سے کھانا کھاؤ۔

اس نے خود ہی نوالہ بنا کر علیزے کی سمت بڑھا دیا تھا لیکن علیزے نے نوالہ کھانے کی بجائے دل آور کا ہاتھ پکڑ لیا تھا۔ ڈرائیور جو تم کہو گے میں کروں گی۔ ہر بات مانوں گی۔ ملکہ نہیں کنیز بن کے رہوں گی۔ تمہاری باندی بن جاوں گی۔ بس ایک بات صرف ایک بات مان لو وہ اس کا ہاتھ پکڑے ہوئے رو پڑی تھی۔ کیا ۔۔؟ وہ حیران ہوا تھا۔

مجھ سے مجھ سے۔ شش۔ شادی کرلو۔ پلیز ڈرائیور”علیزے کہتے ہوئے جیسے مرگئی تھی!!! اور مر تو جیسے دل آور شاہ بھی گیا تھا۔ کیونکہ علیزے آفندی نے وہ بات کہہ ڈالی تھی۔ جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی جو وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور جس کو سن کر وہ خود بھی دم بخود سا اس کو دیکھ رہا تھا اور یہ اس کا دایاں ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں میں پکڑے

دکھ اذیت اور بے بسی کی انتہا کو چھوٹی ہوئی ہچکیوں سے رو رہی تھی اور اس کے پورے جسم کے ساتھ ساتھ دل آور کے ہاتھ یہ اس کے ہاتھوں کی گرفت بھی لرز رہی تھی اور اس کی ایسی حالت اور ایسی کیفیت دیکھ کر دل آور کی اپنی حالت اور کیفیت بھی عجیب سی ہو گئی تھی اور اس کے ہاتھ میں پکڑا نوالہ بھی جیسے اپنی جگہ پہ جوں کا توں ساکت سا رہ گیا تھا۔

شادی… دل آور کے منہ سے نکلنے والا لفظ بھی جیسے بے یقین اور پریشان سا لگ رہا تھا۔ ہاں شادی پلیز ڈرائیور مجھ سے شادی کر لو پھر تم مجھے تمہارا ہر ستم اور ہر سزا قبول ہوگی۔ پھر تت تم مجھے جان سے بھی مار دوگے تو بھی میں اف نہیں کروں گی۔ بس مجھ سے نکاح کر لو۔ علیزے کا لہجہ بکھر رہا تھا۔ آواز میں لرزش تھی اور الفاظ بے ربط سے ہو رہے تھے۔ ” پلیز ڈرائیور مجھے مارو لیکن عزت کی موت. یوں ذلت کی موت مت مارو یہ میں تمہارے سامنے ہاتھ جوڑتی ہوں ۔

خدا کے واسطے میری عزت میری آبرو، مجھے واپس بخش دو مجھ سے نکاح کر لو۔ “علیزے نے ہچکیوں سے روتے ہوئے اس کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے تھے اور جوابا دل آور کے ہاتھ میں پکڑا نوالہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جا گرا تھا۔ اس کے دو عالم لرز اٹھے تھے وہ پنجوں کے بل زمین پہ بیٹھا ہوا تھا۔ لیکن اسے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے اس کے قدموں کے نیچے زمین پھٹ کر دو حصوں میں بٹ گئی ہو اور وہ زمین کے اندر نیچے ہی نیچے دھنستا جارہا ہو۔

وہ ایسا ششدر ہوا تھا کہ کچھ کہہ ہی نہیں پا رہا تھا اور وہ تھی کہ ترپ تڑپ کر اس کے سامنے ہاتھ جوڑتی اپنی ذات کی قبولیت کی بھیک مانگ رہی تھی ۔ ڈرائیور میں تمہارا ہر ظلم سہ لوں گی۔ ہر جبر برداشت کرلوں گی ۔ بس مجھے دین و دنیا کی نظر میں سر خرد کردو۔ مجھے بچالو سب کی نظروں اور سوالوں سے ورنہ میں مرجاؤں گی ڈرائیور مر جاؤں گی ۔

خدا کے لیے ڈرائیور مجھے چھپالو سب سے چھپالو پلیز ڈرائیور مجھے چادر دے دو. ایسے میں ننگے سر کھڑی ہوں۔ میری عزت رکھ لو۔ نکاح کر لو مجھ سے۔ وہ روتے ہوئے اس قدر تڑپ رہی تھی کہ اگر اس لمحے وہ دل آور شاہ سے اس کی عمر بھر کی کمائی تمام جمع پونجی اور اس کے گھر بار سمیت اس کی جان بھی مانگتی تو وہ یقینا دے دیتا لیکن جو کچھ وہ اس سے مانگ رہی تھی وہ دینا تو دل آور شاہ کے لیے جان دینے سے بھی زیادہ مشکل کام تھا.

Dar e Dil by Nabila Aziz in Pdf

Dar e Dil by Nabila Aziz

Dar e Dil by Nabila Aziz In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment