Dast e Kozagar by Fozia Yasmeen

Posted on

Dast e Kozagar by Fozia Yasmeen complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

“اتنی جلدی واپس آگئیں۔ تمہارے نہ آنے کا کوئی ٹائم ہے، نہ جانے کا کوئی ٹائم ہے ۔یونیورسٹی ہی جاتی ہو یا۔۔۔” شگفتہ غفار کی آنکھوں سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ رومیلہ کا خون رگوں میں منجمد ہونے لگا۔ “کچھ پوچھ رہی ہوں میں۔” وہ ایک دم چلائیں تو رومیلہ خشک ہوتے لبوں پر زبان پھیرتے ہوئے جلدی سے کہنے لگی۔ “یونیورسٹی سے ہی آرہی ہوں۔ آ آں آج کوئی خاص کلاس نہیں تھی۔ اور ایک اسائنمنٹ جمع کروانی تھی لہذا میں جلدی گھر آگئی۔

“مجھے آپ سے کوئی بات نہیں کرنی۔ آپ مجھے رومیلہ سے بات کرنے دیں۔ اسے یونیورسٹی جانے کی اجازت دے کر مجھے لگتا ہے میں نے بہت بڑی ہے غلطی کی ہے۔ یونیورسٹی کے بہانے یہ تو گلچھرے اڑاتی پھر رہی ہے۔” رومیلہ کو اپنے پیروں سے زمین سرکتی محسوس ہوئی۔ جبکہ نانی اماں کا ضبط جواب دے گیا۔ وہ خاصی تیز آواز میں بولیں۔ “زبان سنبھال کر بات کرو شگفتہ تمہیں ہوش بھی ہے تم کیا بول رہی ہو۔”

” نہیں مجھے بالکل ہوش نہیں رہا ہے۔ میری آنکھوں کے سامنے یہ میرے بیٹے پر ڈورے ڈالتی رہے اور میں ہوش میں رہوں کیا یہ ممکن ہے۔” “شگفتہ شگفتہ بس کر دو۔وہ اس کا شوہر ہے۔ تمہیں شرم نہیں آرہی اپنی بہو کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے؟” نانی اماں کا شرمندگی سے برا حال ہونا شروع ہو گیا تھا۔ اپنی بیٹی پر انہیں آج شدید تعجب ہو رہا تھا۔ مگر شگفتہ غفار کو اپنی ماں کے احساسات کی پرواہی کہاں تھی۔ ان پر تو جیسے خون سوار تھا ۔وہ رومیلہ کے عین سامنے آکھڑی ہوئیں اور نہایت کرختگی سے بولیں۔

“کتنی بار شاپنگ پر جا چکی ہو تم الیان کے ساتھ۔”رومیلہ تو پہلے ہی اس ساری صورت حال کو سمجھ نہیں پا رہی تھی وہ تو اب ایک دم سکتہ میں چلی گئی۔ “بت بنی کیا کھڑی ہو جو اب دو مجھے۔ کتنا لوٹا ہے میرے بیٹے کو؟ بولو جواب دو۔ “شگفتہ غفار دھاڑیں۔ رومیلہ کو اپنادل پھٹتا ہوا محسوس ہونے لگا۔ اتنا تواس کی سمجھ میں آگیا تھا کہ شگفتہ غفار کو پتا چل گیا ہے کہ وہ الیان کے ساتھ شاپنگ پر گئی تھی ۔ لیکن اس صورت حال کو کیسے سنبھالنا ہے۔

یہ اس کی سمجھ میں بالکل نہیں آرہا تھا۔ وہ تو خود کو نہیں سنبھال پا رہی تھی۔ اس کی آنکھوں میں آنسوؤں کا سیلاب جمع ہونا شروع ہوگیا جسے چھلکنے کے لیے بے تاب دیکھ کر شگفتہ غفار خونخوار انداز میں بولیں۔ “خبردار جو میرے سامنے ٹسوے بہائے۔جو میں نے پوچھا ہے شرافت سے اس کا جواب دو۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی الیان کے ساتھ شاپنگ پر جانے کی

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Dast e Kozagar’ by Fozia Yasmeen: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Dast e Kozagar by Fozia Yasmeen in Pdf

Dast e Kozagar by Fozia Yasmeen

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment