Dhanak by Rabia Khan

Posted on

Dhanak by Rabia Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Dhanak’ by Rabia Khan: A Tale of Pointless or Fruitless Love عشق لاحاصل, voracious curiosity, and awareness of death Within.

Dhanak by Rabia Khan Complete Urdu Novel

“آپ کہیں جارہی ہیں۔۔؟” “جی۔۔” اس نے بالوں کو کمر پر جھٹکتے مختصر سا جواب دیا تھا۔ اسکے جواب پر ارسل کے ابرو اکھٹے ہوۓ۔۔ “کہاں۔۔؟” “آپ سے مطلب۔۔؟” اگلا جواب بہت برجسگتی سے آکر اسکے منہ پر لگا تھا۔ اس نے لب بھینچ کر رخ سائیڈ ٹیبل کی جانب پھیرا۔ پھر گھڑی اٹھا کر کلائ پر باندھتا سرسری سا پوچھنے لگا۔

“کس کے ساتھ جارہی ہیں۔۔؟” “آپکے ساتھ۔۔” وہ اگلے ہی لمحے کرنٹ کھا کر مڑا تھا۔ “واٹ۔۔۔!!” اور اب رُخ نے ایک پل کو رک کر اسکی جانب دیکھا تھا۔ مسکارے سے سجی آنکھیں بے نیازی سے جھپکائیں۔ “بھول تو نہیں گۓ کہیں کہ آپ میرے شوہر ہیں۔ اور یہ کہ شادی کے بعد لڑکیاں اپنے میکے بھی جاتی ہیں۔ لیکن آپکو کیوں یاد رہے گا۔۔

پچھلی محبوبہ کی یاد نے عقل و خرد سے بیگانہ جو کررکھا ہے آپکو۔۔ اب بھی اگر آپکو یاد نہیں آرہا کہ آپ میرے کیا لگتے ہیں تو کیا میں کوئ قدم اٹھا کر آپکو یاد دلاؤں ارسل جی۔۔۔؟” وہ بے ساختہ ہی پاس چلی آئ تو ارسل دو قدم پیچھے ہٹا۔

اسکی پشت الماری سے جا ٹکرائ۔ لیکن لالہ رُخ کی بے نیازی میں کوئ فرق نہیں آیا۔ شرمانا نہیں آتا تھا کیا اس لڑکی کو۔۔؟ جب دیکھو مجھے الماری کے ساتھ لگا کر دھمکا رہی ہوتی ہے۔ مجھے تو سمجھ نہیں آتا کہ ہم میں سے آخر شوہر ہے کون۔۔! اس نے بہت سا تھوک نگل کر ہاتھوں کو حفاظتی طور پر، اپنے دونوں شانوں پر کراس کی صورت رکھا تھا۔ لالہ نے اسکے حفاظتی بندھ کو دیکھا اور پھر ہنس پڑی۔

موتیوں سے جگمگاتے دانت ارسل نے زندگی میں پہلی بار دیکھے تھے۔ اچھی لگتی تھی یار ہنستے ہوۓ۔۔! اس نے خود سے اعتراف کیا اور پھر خود ہی

بری طرح سر جھٹکا۔ “ڈر گۓ آپ۔۔! اتنی جلدی۔۔!” اور اسکا ذو معنی جملہ سن کر اب کہ وہ پورا سرخ ہوا تھا۔ پھر دانت پیس کر اسے دیکھا۔ “یہ کیا طریقہ ہے کسی کے انتہائ ذاتی اسپیس میں داخل ہونے کا۔۔!” “اور طریقے ہیں ارسل افگن لیکن پھر وہ آپکی نازک طبیعت کے لیۓ درست نہیں۔۔” اف۔۔ اور اب تو ارسل کے کانوں سے واضح طور پر دھواں نکلنے لگا تھا۔

Dhanak by Rabia Khan in Pdf

Dhanak by Rabia Khan

Dhanak by Rabia Khan In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment