Dil e Firdous by J.Nikhat

Posted on

Dil e Firdous by J.Nikhat complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

“تو تم چاہتی ہوکی میں جواب دوں؟اس کا استہفامیہ لہجہ کافی گمبھیر تھا نشاء کے تاثرات بدلے۔ “کوئی بات نہیں، ویسے بھی جب خدا خود موقع دے تو بندے کو کم فہمی کا ثبوت دیکر اسے رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے، صبح نا سہی اب سہی، اے ایس پی اکرم کے ہاتھوں نے سہی اس آفیسر کے ہاتھوں سے سہی، اور اکاؤرڈنگ ٹو مائی پلان ناسہی سرپرائز سہی۔۔”

نقیب نشاء کو اپنی معنی خیز انداز سے حیران پریشان چھوڑ قوی انگلیوں سے بال سنوارتا ہوا واپس اس انسپکٹر کی جانب متوجہ ہوا۔۔ “وہ آفیسر آئم سوری! ایکچولی میں نے غلط بيانی سے کام لیا ہے، یہ میری صرف کزن نہیں بلکہ بیوی بھی ہے،ہماری ایک بیٹی بھی ہے، ہم دونوں کی عدم موجودگی میں وہ گھر پریشان ہو رہی ہوگی،سو ہم چلیں۔”

نقیب نے بڑے آرام سے نشاء کی سماعت پر بم گرايا تھا۔ “کیا بکواس ہے یہ؟۔”وہ ایک جست میں گھائل شیرنی کی طرح اس کے سر ہوئی۔ “بکواس تو نہیں ہے ڈارلینگ۔”وہ اس کے غصہ کی تمازت سے دھک اٹھے چہرے پر نظر ڈال کر محبت پاش لہجے میں اسی اطمینان سے بولا

۔جس پر نشاء کا کچھ دیر پہلے والا ریوینج موڈ پوری طرح رخصت ہوا۔۔ “ایم سوری انسپکٹر یہ بالکل درست فرمارہے تھے یہ میرے کزن ہی ہیں، مینز مامو کے بیٹے، اور ہم سچ میں گھر کیلئے لیٹ ہورہےہیں۔”وہ بامشکل نقیب کا حشر بگاڑنے کی خواہش کو دباتی چبا چبا کر بولی۔۔

“ایک منٹ ٹھہرو بی بی، کیا تماشہ لگا رکھا ہے یہاں کوئی سركس چل رہا ہے تمہارے خیال میں،حد ہے یہ ہیرو پہلے کہتا ہے کزن ہے،جس پر تم دشمن کی طرح راستہ کاٹ کر نکل جاتی ہو، پھر یہ کہتا ہے بیوی ہے تو تم بدک کر پہلے بیان کی تصدیق کردیتی ہو،اور پھر یہ تو کہ رہا ہے ایک عدد بیٹی بھی ہے، آخر اصل معاملہ کیا ہے؟بےفکر رہو، پیار محبت کرنا جرم نہیں ہے ہمارے ملک میں،بس زبردستی کرنا قانون کے خلاف ہے۔۔” انسپکٹر ایک آنکھ دبا کر بولا

۔۔جس پر نشاء نے کھا جانے والی نظروں سے نقیب کو دیکھا تھا۔۔ “دیکھیں انسپکٹر، ایسا کچھ نہیں ہے، ہم شادی شدہ ہیں، آپ کہیں تو میں آپ کو ثبوت دکھا سکتا ہوں۔۔”

نقیب یہ دھماکہ کرنےکا بہترین موقع کسی حال گوانے کا اہل نہیں تھا۔ “کیا فضول بکواس ہے! دماغ خراب ہوگیا ہے آپ کا؟ کیا اول فول بولے جارہے ہیں کچھ ہوش ہیں،کونسا ثبوت پیش کریں گے ان کے حضور؟ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔بس انہیں غلط سائن ملا اور انہوں نے پوچھ لیا، آپ اگر چپ رہیں تو میں انہیں اتنی سمپل سے بات سمجھا سکتی ہوں۔”نشاء اسے فون نکالتا دیکھ آپے سے باہر ہوئی۔جس پر نقیب نے دھیان دئے بغیر فون انسپکٹر کے آگے کردیا۔

“آپ کا نام نقیب بہروز بیگ ہے؟۔” “جی!۔” “اور آپ نشاء؟۔”انسپکٹر کے تصدیقی انداز پر نشاء کا سر خود باخود ہلا۔جبکہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت تیزی سے مفلوج ہورہی تھی۔۔ “اوکے!جائیں۔۔”انسپکٹر نے فون نقیب کی طرف بڑھایا اور خود اپنی موٹر سائیکل کی طرف بڑھ گیا۔

نقیب ابھی پلٹ کر کچھ کہنے ہی لگا تھا کی نشاء نے جھپٹنے کے انداز میں اس کے ہاتھ سے فون چھینا اور سکرین پر نظر پڑتے ہی اس کے ہاتھ موجود ساری چیزیں زمین بوس ہوئی۔اس نے بے یقین نظروں سے نقیب کو دیکھنا چاہا جو نیچے سے گری ہوئی چیزیں اٹھارہا تھا۔اس کے بعد اس کے رہے سہے حواس جاتے رہے۔نقیب کے فون میں موجود نکاح نامہ کافی پرانہ تھا لیکن اس پر سب واضح تھا

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Dil e Firdous’ by J.Nikhat A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Dil e Firdous by J.Nikhat in Pdf

Dil e Firdous by J.Nikhat

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment