Dilon Ka Chain By Kaina Zahra Season 2

Posted on

Dilon Ka Chain By Kaina Zahra Season 2 complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

چپ اگر ایک جھوٹ اور بولا تو تم اس دنیا میں نہیں رہو گی۔ “ حورین نے اسے للکارا جاؤ جا کر حاذق کو بلا کر لاؤ میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو۔ “دعا نے چلا کر گارڈ کو کہا “میں یہی ہوں “ اس کی آواز اس کے کانوں میں پڑی … وہ بے یقین سی حاذق کو دیکھنے لگی وہ چل کر اب اس کے سامنے آچکا تھا اس نے پستول اب بھی دونوں ہاتھوں سے تھاما ہوا تھا لیکن اب حورین کا حوصلہ جواب دے گیا تھا۔ وہ ہاری ہوئی سی زمین پر گھٹنوں کی بل گری …

پستول پر اس کی پکڑ ڈھیلی ہو چکی تھی … گارڈ نے فورا سے اس کے ہاتھ سے پستول لیا …. دعا نے گہرا سانس اندر کو کھینچا۔ دفعہ ہو جاؤ یہاں سے … تمہارا حساب میں بعد میں لیتی ہوں۔ دعا نے گارڈ کو باہر جانے کو کہا حورین رورہی تھی یا کیا ہو گیا تھا اسے ایک دم ! حورین “ دعا دونوں بازو آپس میں باندھے اس کے پاس آئی اور جھک کر ایک ہاتھ سے اس چہرا اوپر کیا … اس کے لبوں پر ایک کاٹ دار مسکراہٹ تھی کیوں تکلیف ہوئی حاذق کو میرے ساتھ دیکھ کر “ اس نے اس کی تھوڑی سے پکڑ کر سختی سے منہ دو بوچا …..

حورین نےایک جھٹکے سے اپنا منہ اس سے چھڑایا …. اس اسے زور دار دھکا دیا جس سے دعا سنبھل نہ سکی .. لی .. اور زور سے پیچھے گری “یو بلڈی “ دعا اٹھ کر چلائی …. اتنی دیر میں حورین اٹھ چکی تھی اور حاذق کے سامنے آکر کھڑی ہو گئی۔ کتنے ہی لمحے لگے تھے اسے خود کو یقین دلانے میں یہ اس کا اپنا شوہر ہے …. اس کا حاذق ہے جو اس پر جان چھڑکتا تھا …. جو اس کے سوا رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا. حورین نے کھینچ کر ایک زوردار تھپڑ حاذق کے چہرے پر رسید کیا … اور اس کے بعد نجانے کتنے تھپڑ اس کے چہرے پر مارے ” تم اس کو ہاتھ بھی نہیں “دعا اس کے پاس آئی اور کہنے لگی “ شے…” حورین نے اسے خاموش رہنے کا اشارہ کیا …. حورین کی آنکھوں میں خون تھا…

جس نے دعا کو بھی خوف زدہ کر دیا تھا۔ “میں اپنے شوہر سے مخاطب ہوں”حورین نے چبا چبا کر لفظ ادا کیے۔ “تم جیسا گھٹیا شخص میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا …. تم تو اپنے باپ سے بھی بڑھ گئے حاذق احمد” بلا شبہ وہ آج بھی اتنا ہی ہنڈسم تھا جیتنا کہ پہلے تھا۔ ” تم نے کیا کھیل کھیلا ؟ ” حورین کی چادر اس کے چہرے سے اتر چکی تھی “ایک بار بھی “اس نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا ایک بار بھی میرا خیال نہیں آیا؟ اپنے بچے کا؟ ہمیں چھوڑو اپنی بوڑھی ماں کا؟“ حاذق خاموش تھا.. یہ جو کچھ بھی ہوا تھا یہ دعا اور اس نےتصور نہیں کیا تھا۔ ….. تم ایک بے حس انسان ہو ….

جانتے ہو تم “وہ ایک لمحے کے لیے روکی تم میرے لیے آج مر گئے ہو حورین نے بس اتنا ہی کہا اور آنسو صاف کیے پیچھے مڑ کر دعا کی طرف دیکھا آئندہ کے بعد مجھے ہاتھ لگانے سے پہلے سوچ لینا کہ یہ ہاتھ اس وقت توڑ کر پھینک دوں گی سنا تم نے … اور مبارک ہو تمہیں میرا استعمال کیا ہوا شخص” حورین نے مڑ کر پھر سے حاذق کو دیکھ کر کہا بس اسی لمحے وہ وہاں سے نکلی گہر ا سانس لیا…. اپنا نقاب درست کیا اور گاڑی میں آگئی “آج سے حاذق نام کا شخص میرے دل میں مر گیا۔ “

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Dilon Ka Chain’ By Kaina Zahra Season 2: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Dilon Ka Chain By Kaina Zahra Season 2 in Pdf

Dilon Ka Chain By Kaina Zahra Season 2

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment