Ek hai afat by bint e hawa season 2

Posted on

Ek hai afat by bint e hawa season 2 complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

اے مسٹر بات سنو میری۔۔” اسکے پاس جاتے ہی عیشی نے دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کے غصے سے آنکھیں چھوٹی کرتے کیا تو ہمدان بات کرتا رک گیا۔ اور مڑ کے عیشی کو دیکھا تو اسے جھٹکا لگا ۔۔ “عیشی تم یہاں۔ ۔ ” ہمدان نے آہستہ آواز میں کہا تو اسکا پورا گروپ نا سمجھی سے ان دونوں کو دیکھنے لگا۔۔ اس کے گروپ میں لڑکیاں بھی تھی جو اس چھوٹے سے عجوبے کو دیکھ رہی تھی۔ جو سفید یونیفارم میں بالکل سکول گرل لگ رہی تھی۔ پونی ٹیل بنائے کندھے پر چھوٹا سا بیگ لگائے ۔

۔ بازو فولڈ کیے۔ دونوں ہاتھ کمر پہ رکھ کے غصے سے ہمدان کو گھور رہی تھی۔۔ “ہاں میں آپ کیا سمجھے تھے آپ میرے سے چھپ کے یونی آجائے گے تو میں یہاں نہیں آسکتی۔۔ آپ اگر مریخ میں بھی چلے جاؤ وہاں بھی آجاوں گی بچوں “۔۔ عیشی غصے سے گردن ہلا ہلا کے بول رہی تھی

تو ہمدان شرمندہ سا اسے چپ کرنے کے اشارے کر رہا تھا جبکہ اسکا پورا گروپ ہنسی روکنے کے چکر میں لال پیلا ہو گیا تھا۔۔ “نہیں وہ مجھے کچھ کام تھا اس لیئے میں تم۔۔” “ہاں ہاں جانتی ہوں آپ کے سارے کام اس نک چڑھی بل بتوڑی سے ابھی صرف رشتے کی بات ہوئی ہے تو نخرے دیکھو لاڈ صاحب کے شادی ہو گئی تو ملک ہی چھوڑ جانے سے اپنی اس پانڈی رانی کے کہنے پہ “۔۔ عیشی ہمدان کی بات کاٹ کے بولی تو ہمدان بچارہ ادھر ادھر رائے فرار ڈھونڈنے لگا۔ ۔ جبکہ اسکا گروپ منہ پہ ہاتھ دبائے ہنسی روکے کھڑے تھے۔۔ “ایسی بات نہیں ہے دراصل میرا پروجیکٹ ۔

” “ہاں جیسے میں جانتی ہی نہیں پہلے تو کوئی پروجیکٹ نہیں تھا اور ہمارے درمیان طے ہوا تھا ہمھیں فرسٹ ڈے آپ لے کے جائے گے ۔۔اس باندری سے رشتے کی بات کیا ہوئی ایک رات میں پروجیکٹ نکل آیا “۔ عیشی ہمدان کی بات سنے بغیر ایڑیوں پر کھڑی ہو کے شہادت کی انگلی سے اسکے سینے پہ رکھے پیچھے دھکیل کے بولی تو ہمدان کے پورے گروپ نے زوردار قہقہ لگایا

تو ہمدان منہ پہ ہاتھ پھیرتا مزید شرمندہ ہوا. ہمدان نے نچلا ہونٹ دانتوں میں دبا کے سب کو دیکھا جو آہستہ آہستہ وہاں سے تر بتر ہوگئے تھے ۔ “جیسا تم سمجھ رہی ہو ویسا کچھ نہیں ہے انفیکت میں تو سارہ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتا”۔۔ ہمدان نے بے بسی سے کہا تو عیشی نے آنکھیں پھاڑ کے اسکو دیکھا۔ ۔ پھر ہمدردانہ سی شکل بنا کے ہمدان کا کندھا سہلانے لگی تو وہ حیران ہوا۔

۔ “کیا یہاں کوئی ان میں سے چٹی گوری پسند ہے کیا ؟ ۔ ۔ ” عیشی نے ہمدان کے کان کے پاس جاتے سرگوشی کی تو ہمدان نے سر پکڑا ۔۔ “ایسا کچھ نہیں ہے میرا مطلب تھا ابھی شادی نہیں کرنا چاہتا پہلے جاب کرنا چاہتا ہوں “۔۔ “ہاں تو کر لیجیئے گا پڑھائی وہ کونسا بچی ہے جو آپکی اسائنمنٹ پھاڑ دے گی۔ ” عیشی کی بات سن کے ہمدان بے اختیار قہقہہ لگا گیا تو عیشی مزید تپی۔۔ مگر ہمدان نے اسے منانے کے لیے اسے لے کے کینٹین چلا گیا۔۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Ek hai afat by bint e hawa season 2: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Ek hai afat by bint e hawa season 2

Ek hai afat by bint e hawa season 2

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment