Gaal Pe Us Kay Til Ka Nishan Hai By Isha Gull

Posted on

Gaal Pe Us Kay Til Ka Nishan Hai By Isha Gull complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

فرہاد نے چھت پر آتے ہی ساتھ والے گھر میں جھانکا وہ صحن میں بیٹھی بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہی تھی۔ فرہاد نے جیب سے رقعہ نکال کر اس کی طرف پھینکا اور خود دیوار سے نیچے ہو کر چھپ گیا۔کچھ دیر بعد سر اونچا کر کے نیچے دیکھا تو وہ رقعہ کھولے پڑھ رہی تھی۔

پتا نہیں اسے فرہاد کی ٹوٹی پھوٹی لکھائی سمجھ میں بھی آتی تھی یا نہیں۔شیرے کی طرح میٹھی میری شیرین اور میں تمہارا دیوانہ یعنی فرہاد ہر بار کی طرح آج بھی تم سے درخوست کرتا ہوں کہ مجھے بھی ٹیوشن پڑھا دو۔ امتحان عشق میں بدقسمتی سے سپلی ہے پاس کروا دو جناب۔شیرین نے رقعہ پڑھ کر سر اٹھا کر اوپر دیکھا تو فرہاد فوراً ادھر ادھر دیکھنے لگا اور پاس پڑے شاپر سے باجرہ ہاتھ میں لئے کبوتروں کو ڈالنے لگا۔

آ آ آ۔۔۔ ابے او یہ کیا تو نے آ آ آ لگا رکھی ہے اتنا بھی معلوم نہیں کہ آ آ آ کبوتروں کو نہیں بلکہ مرغیوں کو بلانے کے لئے کرتے ہیں بے وقوف کہیں کا۔ لگتا ہے آج پھر نظر پر گئی ہے اس کی تجھ پر ارے جب اسے پتا ہے کے یہ رقعے اسے تیری طرف سے آتے ہیں اور تجھے بھی پتا ہے کہ وہ ہر بار تیری طرف ہی دیکھتی ہے تو پھر ڈٹ کر کھڑا کیوں نہیں ہو جاتا

اس کے سامنے یہ اپنے بزدل کبوتروں کی طرح بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کیوں کر لیتا ہے۔ کاشی اس کا دوست تھا ساتھ والے گھر میں رہتا تھا چھت کے ساتھ چھت ملی ہوئی تھی۔وہ دیوار پھلانگتا اس کے پاس آیا اور اسے بزدلی کا طعنہ دیا۔ ارے چھوڑ یار تجھے تو پتا ہے کہ وہ کہاں سمجھتی ہوگی مجھے اپنے قابل بی اے پاس ہے یعنی پوری چودہ جماعتیں اور میں آٹھویں فیل۔

محلے کے اسکول میں پڑھاتی ہیں پھر بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتی ہے اپنا کماتی ہے پھر بھلا مجھ جیسے نکمے کا خیال کیوں دل میں لائے گی۔ مگر میں بھی کیا کروں باز تو میں بھی نہیں آنے والا ایسے ہی بھیجتا رہوں گا رقعے کسی دن تنگ آکر کچھ بولے گی تو سہی۔ہائے وہ اس کی گال کا ظالم تل جس نے مجھے اس کا دیوانہ بنا دیا

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Gaal Pe Us Kay Til Ka Nishan Hai By Isha Gull: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Gaal Pe Us Kay Til Ka Nishan Hai By Isha Gull in Pdf

Gaal Pe Us Kay Til Ka Nishan Hai By Isha Gull

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment