Gum Hein Kisi Kay Piyar Mein By Areej Shah

Posted on

Gum Hein Kisi Kay Piyar Mein By Areej Shah complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

ابھی وہ اذان سے مل کر باہر نکل تھا شکر ہے وہ ٹھیک تھا ایکسیڈنٹ تو بہت برا ہوا تھا لیکن پھر بھی اذان کی کافی بچت ہو گئی تھی وہ کوریڈور سے باہر کی طرف جا رہا تھا جب اچانک اسے کونر پر بیٹھے ایک وجود کی سسکیاں سنائی دی ۔

وہ اپنے آپ کو پوری طرح سے چھپائے ہوئے آہستہ آہستہ لرز رہی تھی اس کے دل کو کچھ ہوا ۔اس کو لگا اس کا تصور حقیقت بن کے سامنے آگیا ہے اس کے دل کی رفتار نے زور پکڑا کچھ تو الگ تھا اس لڑکی میں ورنہ اشعر شاہ کا دل اتنا بےلگام تونہ تھا وہ بس اسے ہی دیکھے جارہا تھا جب اگلے ہی لمحے کمرے سے ڈاکٹر نکلے وہ بھاگ کر ڈاکٹر کے پاس گئی تھی ایک لمحے کے لیے اس نے اس کا چہرہ دیکھا ۔

ڈاکٹر کیسے ہیں میرے پاپا کیا ہوا ہے انہیں پلیز مجھے بتائیں وہ ٹھیک تو ہیں نا وہ بری طرح سے روتے ہوئے بولی دیکھیں مس آپ کے پاپا کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے ان کی حالت بہت خراب ہے ابھی آپریشن کرنا ہوگا آپ کاؤنٹر پر 30 لاکھ روپے جمع کر دیں ڈاکٹر نے کہتے ہوئے آگے قدم بڑھائے ٣٠ لاکھ اتنے پیسے کہاں سے لاؤں میرے پاس تو اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ پاپا کی دوائی لے کے آ سکوں وہ منہ پہ ہاتھ رکھتی سسکتے ہوئے وہیں زمین پر بیٹھ گئی

اشعر نے بے اختیار اس کی جانب قدم اٹھا چکا تھا ۔ کیا تھا اس لڑکی کے آنسووں میں کہ اشعر شاہ اس کی طرف کنچھتا جا رہا تھا اگر تم چاہو تو میں تمہیں 30 لاکھ روپے دے سکتا ہوں وہ ہمیشہ کی طرح اپنے ازلی مغرور انداز میں بولا تھا اس نے امید بھری نظروں سے اس کی جانب دیکھا تھا اس کے باپ کے پاس وقت کم تھا اس وقت تو وہ کچھ بھی کرنے کو تیار تھی۔

آپ میری مدد کریں گے وہ امید بھری نظروں سے اس کی طرف دیکھتی معصومیت سے بولی اشعر شاہ کا دل آج الگ انداز میں دھڑکا تھا اس کا دل چاہا کہ اک لمحہ ضائع کیے بغیر اس لڑکی کو اپنے آپ میں چھپا لے..

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Gum Hein Kisi Kay Piyar Mein’ By Areej Shah: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Gum Hein Kisi Kay Piyar Mein By Areej Shah in Pdf

Gum Hein Kisi Kay Piyar Mein By Areej Shah

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment