Hamari Eidi By Shagufta Kanwal

Posted on

Hamari Eidi By Shagufta Kanwal complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

“بیڑہ غرق جائے تمہارا۔ تیرے مرن سائیں ۔ ایک تو نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے مجال ہے جو زرا کی دیر ہاتھ اِدھر اُدھر ہونے دے ” ۔ انہوں کہنے کے ساتھ ساتھ ہاتھ میں پکڑا چمچا مرغی کی طرف پھینکا جو سیدھا اس کی ٹانگ پر لگا ۔ اگلے ہی لمحے وہ کسی فسادی انسان کی مانند شور مچاتی دیوار کے پار جا پہنچی اور کٹوک کٹوک کرتے ہوئے سارا گھر سر پر اٹھا کر اپنے ساتھ ہوئے ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ایک کونے میں جا کھڑی ہوئی ۔زارا نے مڑ کر دیکھا تو گہری سانس لے کر رہ گئی ۔

مطلب اب سیز فائر ختم ہونے کو تھا ۔ شور سن کر ریحانہ سبزی چھوڑ کر اٹھ کھڑی ہوئی ۔ ” اس کے سائیوں کو کیوں مار رہی ہے تیرے گھر سے کھاتے ہیں جو تجھے تکلیف ہو رہی ہے ۔غضب خدا کا میرے بچوں کو بدعایئں دے رہی ہے ۔ اگر کووں کے کہنے سے ڈنگر مرنے لگیں تو پھر بس لیا دنیا نے ۔” ریحانہ چچی بھی تنکتی ہوئی گویا ہوئیں ۔

“بی بی اگر اس کو رکھا ہوا ہے تو سنبھال کے رکھ آئے دن ہمارا کوئی نہ کوئی نقصان کرجاتی ہے ۔ کسی دن میں نے چھری پھیر کر اس کو ہانڈی میں ڈال دینا ہے ۔ ” یاسمین تائی نے آگ جلاتے ہوئے لاپرواہی سے کہا۔ ” آئے واہ ! ایسے ہی ہانڈی میں ڈال دینا ہے ۔ اندھیر نگری مچی ہوئی ہے کیا ؟ ارے مریں ایسی جرات کرنے والے ۔ ایسی حماقت بھی مت کرنا ورنہ میں تو تیرے پیٹ سے نکالنے سے بھی نہیں چوکوں گی ۔

” ریحانہ نے ہاتھ نچا نچا کر کہا تو سائرہ بھابھی اپنی بے ساختہ چھوٹنے والی ہنسی کو چھپانے کے لیے جھک کر چولہے میں پھونک مارنے لگیں کہ ان دونوں کا کوئی بھروسہ نہیں تھا کہ وہ ایک دوسرے کو چھوڑ کر اسے پکڑ لیتیں ۔ زارا نے مڑ کر اپنے دائیں سائیڈ پر دیکھا تو ہمسائی اپنی ایک بیٹی اور دو بہووں کے ساتھ دیوار سے سر نکالے ہونٹوں پر ہلکی سے مسکراہٹ لیے مکمل توجہ سے لڑائی سے فیضیاب ہو رہی تھی

۔بائیں جانب ریحانہ کی سائیڈ پر بھی کچھ ایسا ہی منظر تھا ۔ وہ سبزی چولہے پر رکھ کر ریحانہ کی طرف آئی “خالہ ! میری بات سنیں ۔” زارا نے انہیں مخاطب کرنا چاہا مگر اس کی آواز ان دونوں کی گرج برس میں ہی دب کر رہ گئی۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Hamari Eidi’ By Shagufta Kanwal: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Hamari Eidi By Shagufta Kanwal in Pdf

Hamari Eidi By Shagufta Kanwal

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment