Junoon E Ishq By Farwa Yousaf

Posted on

Junoon E Ishq By Farwa Yousaf complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

کمرا تاریکی میں ڈوبا تھا۔۔ وہ بے سد سی صوفے پہ پڑی تھی۔۔ گردن اک جانب کو ڈھلکی تھی۔۔ سر میں اک ٹیس اٹھی۔۔ غنودگی سے وآپس آتے وہ ہولے سے آنکھیں کھولتے اپنے زندہ ہونے پہ یقین کرنے کی کوشش کرنے لگی۔۔ اس کہ ہاتھ پیر بھی سلامت تھے۔

۔ بلکہ وہ اک آرام دہ صوفے پہ بیٹھی تھی۔۔ اندھیرے کہ باعث وہ اردگرد کی چیزوں کو دیکھنے سے قاصر تھی۔۔ یک دم کہیں سے روشنی اسکہ چہرے پہ پڑی۔۔ اسکی آنکھیں اچانک پڑتی روشنی سے چندھیا گئیں۔۔

جسے ہاتھ سے روکتے وہ دھیرے دھیرے آنکھیں کھولتے صورت حال کا جائزہ لینے لگی۔۔ یہ سپاٹ لائٹ کی روشنی تھی جو محض اسے فوکس کئے تھی۔۔ اردگرد کئے صوفے پڑے تھے۔۔ یقینا یہ کسی سینما کا سیٹ اپ تھا۔۔ اک سپاٹ لائٹ سٹیج کہ فلور کو فوکس کئے تھی۔۔ جہاں ایک بڑی سے سکرین لگی تھی۔۔ یک دم ہال گانے کی آواز سے گونجنے لگا۔۔ میں عشق اسکا وہ عاشقی ہے میری وہ لڑکی نہیں زندگی ہے یک دم سکرین پہ کسی کا عکس ابھرا۔۔

عالیہ نے حیرانگی سے سکرین کو دیکھا جہاں وہ کھڑی مال میں شاپنگ کر رہی تھی۔۔ آنکھوں میں ہے اسکا چہرا یادوں میں ہے اسکا پہرا تصویر اب بدل چکی تھی۔۔ وہ زین کہ کیبن میں بیٹھی پین دانتوں تلے دبائے کسی سوچ میں مگن تھی۔۔

میں ہوں راہی وہ ہے منزل کرنا ہے اب اسکو حاصل اب کی بار تصویر میں عالیہ اسکی آنکھوں میں جھانک رہی تھی۔۔ دونوں محبت سے اک دوجے کی جانب دیکھ رہے تھے۔۔ سورج ڈوب رہا تھا۔۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں کہ چہرے محبت کہ سائے سے لہرا رہے تھے۔۔

ان دھڑکنوں میں باجے اسکی ہی سرغم وہ میری جاناں ہے وہ میری جانم اب تصویر بدلی تو عالیہ کی آنکھیں اس پہ جم گئیں۔۔ جس میں عالیہ کھلے دل سے مسکرا رہی تھی۔۔ یہ تصویر۔۔ یہ تصویر تو ولی نے۔۔ تو کیا ولی نے اسے کیا وہ ولی کی حراست میں تھی۔۔

خوشبو جیسی آئے جائے کتنا دل کو وہ تڑپائے اب کی بار وہ بے دلی سے چلتی اپنا مہندی کا لہنگا ہاتھ سے تھامے۔۔ قدم قدم چلتی کومل کہ ہمراہ آ رہی تھی۔۔ چہرے پہ دکھ کہ سائے لہرائے تصویر میں بھی واضح دکھائی دے رہے تھے۔۔۔ میری سانسیں، میری دھڑکن وہ ہے میرا دیوانہ پن اب کی بار وہ زین کا ہاتھ تھامے سٹیج پہ چڑھ رہی تھی۔۔

زین کہ چہرے پہ جاندار مسکراہٹ تھی۔۔ جیسے اس نے اپنی کل کائنات پا لی ہو۔۔ بےتابیوں میں ہے وہ راحت کا موسم اسکہ لئے ہی میری چاہت کا موسم اب کی بار تصویر میں وہ دونوں شیشے کہ سامنے کھڑے اک دوجے کو دیکھ رہے تھے۔۔

مسٹر اینڈ مسز زین۔۔ میں ہوش اسکا وہ بیخدی ہے میری وہ لڑکی نہیں زندگی ہے میری زین نے اسکی کئی یادیں تازہ کر دی تھیں۔۔ مگر دل ابھی بھی اس ایک تصویر پہ اٹکا ہوا تھا۔۔ یک دم وہ سکرین کہ سامنے آ کھڑا ہوا۔۔ ریڈ ٹی شرٹ اور جینز میں۔۔ چہرے پہ جاندار مسکراہٹ۔۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Junoon E Ishq’ By Farwa Yousaf: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Junoon E Ishq By Farwa Yousaf in Pdf

Junoon E Ishq By Farwa Yousaf

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment