Kahaf by Rabia Khan

Posted on

Kahaf by Rabia Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Kahaf’ by Rabia Khan: A Tale of Pointless or Fruitless Love عشق لاحاصل, voracious curiosity, and awareness of death Within.

Kahaf by Rabia Khan Complete Urdu Novel

اور اس رات اسے نہیں یاد کہ وہ گھر کے وسط میں بنے ٹھنڈے زینوں پر کتنی ہی دیر بیٹھی رہی۔۔ زینے آدھے تاریکی میں ڈوبے ہوۓ تھے اور آدھے روشن تھے۔ وہ روشن حصے میں بیٹھی چہرہ گھٹنوں میں دیۓ گم صم سی بیٹھی تھی۔ ”تم لوگوں کو خود اتنی اجازت دیتی ہو کہ وہ آٸیں اور تمہیں توڑ کر چلے جاٸیں۔۔“ کسی کی آواز پر اس نے ایک جھٹکے سے سر اٹھایا تھا۔

زینوں کے بالکل دہانے پر وہ ابھی تک بھوری جیکٹ کو گردن تک بند کیۓ کھڑا تھا۔ ”لوگوں کو ہر وقت اپنے اعمال کی وضاحت نہیں دیا کرتے۔ وہ پوچھیں تب بھی نہیں۔ ہاں یہ نا میں جواب دینا سیکھو۔ نہیں تو لوگ تمہیں اذیت دینے کا کوٸ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینگے۔۔“ وہ متورم آنکھوں سے اسے دیکھے گٸ۔ وہ دیکھنے میں جتنا روکھا لگتا تھا اتنا تھا نہیں۔۔ ہاں اسے بڑے بڑے جملے بولنے نہیں آتے تھے۔

اسے شاید اپنی بات کم الفاظ میں سمجھانے کی عادت تھی۔۔ ”مجھے لگتا ہے کہ اب یہ اذیت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ کبھی بھی نہیں“ معاذ نے گہرا سانس لے کر ٹھوڑی کھجاٸ اور کچن کی جانب بڑھا۔ لیکن پھر اگلے ہی لمحے وہ اس کے سوال پر رک بھی گیا تھا۔۔ ”ارحم کے دوست کیسے ہیں اب۔۔؟“ اس نے کبھی اس سے بات نہیں کی تھی مگر جانے کیوں وہ اس غیروں کے جھرمٹ میں اپنا اپنا سا لگنے لگا تھا۔

خشک اور بیک وقت نرم۔۔ ”پتہ نہیں۔۔“ ”لیکن تم نے ہی تو کہا تھا کہ ان کا ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا ہاٸ وے پر۔۔ پھر اب کیسے ہیں وہ لوگ۔۔؟“ ”میں نے تو صرف ایک حادثے کی بات کی تھی۔ پتہ نہیں اس میں اس کے دوست تھے بھی یا نہیں۔۔“ مزے سے کندھے اچکاۓ تو رابیل یکدم اٹھ کھڑی ہوٸ۔ بے یقینی سے اس کی پشت کو دیکھا۔۔ ”لیکن تم نے تو کہا تھا کہ۔۔۔“

”آٸندہ کبھی تمہیں اپنے دوستوں سے ملوانے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں۔۔ بے غیرت۔۔“ ایک بار پھر اس نے سر جھٹک کر قدم کچن کی جانب بڑھاۓ تو وہ اس کے پیچھے ہی چلتی آٸ۔ سادہ سے شلوار قمیض میں اس کا سراپا دمک رہا تھا۔۔ ”تم کیا کررہے ہو۔۔؟“ اس نے ایک نظر پلٹ کر رابیل کو دیکھا اور پھر بغیر کوٸ جواب دیۓ، جیکٹ کی آستینیں پیچھے کو چڑھاتا، کچن کی جانب متوجہ ہوا۔

Kahaf by Rabia Khan in Pdf

Kahaf by Rabia Khan

Kahaf by Rabia Khan In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment