Lambiyan Nei Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan

Posted on

Lambiyan Nei Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Lambiyan Nei Rahwan Ishq Diyan’ by Mirha Khan: A Tale of Love, Identity, and the Journey Within.

Lambiyan Nei Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan Complete Urdu Novel

“حویلی بارود خانہ”۔۔۔ انیسویں صدی میں سکھ فوج کے كمانڈر کی تعمیر کردہ “دو سو سال” پرانی حویلی۔۔۔ بلوچستان کے معروف شہر “خضدار” میں واقع لال اینٹوں سے بنی خستہ عمارت جو کسی زمانے میں آباد تھی آج ہر طرف سے ویرانی ٹپکتی تھی۔۔۔ زمانے کے ہیر پھیر کے بعد یہ حویلی “میروں” کے قبضے میں آئی تھی۔۔۔

ان کے برے چال چلن کی وجہ سے یہاں کے گدی نشین ” سید محمد عبدالله شاہ” نے انہیں یہاں سے در بدر ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔۔ تب سے اس جگہ سے ایسی ویرانی اور منحوسیت ٹپکتی تھی کہ لوگ اس حویلی کے قریب سے بھی گزرنا اپنے لئے معیوب سمجھتے تھے۔۔۔ کہنے والے تو دبی زبان میں کہتے کہ اس جگہ پر جنات کا بسیرا ہے۔۔۔

حویلی کے لکڑی کے بڑے سے داخلی دروازے سے داخل ہو تو تو چھ فٹ چوڑی راہداری کے اطراف میں جابجا درخت اور پودے لگے ہوئے تھے جن کو دیکھ کر ہی وحشت ہوتی تھی۔۔ اندر جاؤ تو عقل کو حیران کردینے والے عجیب و غریب، منفرد اور قیمتی نوادرات جا بجا نظر آتے تھے جن پر زمانوں کی گرد پڑی ہوئی تھی۔۔ اطراف میں بنی قدآور لکڑی کی کھڑکیوں سے باہر جھانکو تو دور اوپر تک جاتی تین فٹ چوڑی اور پانچ فٹ لمبی سیڑھیوں کے ساتھ اوپر دائیں جانب بنے کمرے سے نسوانی چیخ بلند ہوئی۔۔

خاموشی میں کسی کے بھاری جوتوں کی آواز ابھری۔۔ رات کی سیاہی میں اپنے اعمال کی طرح سیاہ چادر اوڑھے وه بھاری بھرکم وجود سیڑھیوں کے بلکل ساتھ بنے کمرے سے باہر نکلا۔۔ وه زمین کی جانب جھکا اور چند قدموں کی دوری پر گرے بےسدھ نسوانی وجود کو سیڑھیوں سے گھسیٹتا نیچے لانے لگا۔۔ جس کی نسوانیت کو وه شراب کے نشے میں چور تار تار کر چکا تھا۔۔

وه ایک لمحے کو لڑکھڑایا۔۔ دیوار پر ہاتھ رکھ کر اس نے سر کو جھٹکا دیا۔۔ آخری سیڑھی پهلانگ کر وه اسے حویلی کے عقب میں لے آیا جہاں بیچوں بیچ سفید پتھروں سے مرصع ایک قدیم قبر بنی ہوئی تھی جس کو چاروں جانب سے سفید جالی سے ڈھکا گیا تھا۔۔ اس نے زمین پر بکھرے خشک پتوں پر قدم رکھا تو ان کی آواز سے خاموشی میں ذرا سا ارتعاش پیدا ہوا۔۔ اس نے جھک کر تیزی سے پتے ہٹائے اور خود پر لپیٹی سیاہ چادر اتار کر زمین پر گرے وجود کو اس میں باندھ دیا

جس کی سانسوں کی ڈور کب کی ٹوٹ چکی تھی۔۔ اسے قبر کے نزدیک پیچھے کی جانب لٹا کر اس نے کانپتے ہاتھوں سے ارد گرد بکھرے پتے اس پر ڈال دیے۔۔ سیدھے ہو کر اس نے ہاتھ کی پشت سے ماتھے پر چمکتا پسینہ صاف کیا۔۔ موبائل نکال کر اس نے ایک فون نمبر ڈائل کیا۔۔ “وه مر گئی ہے ۔۔ نہیں!! تمہیں پتہ ہے میں زبردستی نہیں کرتا ۔۔ لڑکیاں خود آتی ہیں میرے پاس۔۔ بس میں شراب کے نشے میں تھا مجھے پتہ نہیں چلا ۔۔ میں نے یہاں چھپا دیا ہے اسے لیکن کل صبح کا اجالا ہوتے ہی شاہوں کو خبر ہوجائے گی۔۔

اپنے کسی وفادار کو بھیجو قربانی کا بكرا بنا کر ۔۔ میرا نام ہرگز نہیں آنا چاہئے ابھی ان کے ہتھے نہیں چڑھنا چاہتا ابھی بہت حساب بے باق کرنے ہیں ان سے ۔۔” سرد لہجے میں بول کر اس نے کال کاٹ دی۔۔ پھر ارد گرد نگاہ ڈالتا وه بھاری قدموں سے لکڑی کے قدآور دروازے کی دہلیز عبور کر گیا۔۔ حویلی کے صحن میں لگے دیوار گیر آئینے نے اس کا عکس اپنے اندر محفوظ کیا تھا۔۔۔

Lambiyan Nei Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan in Pdf

Lambiyan Nei Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

DIRECT Download LINK

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

1 thought on “Lambiyan Nei Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan”

Leave a Comment