Mery Anjan Mehrban By S Merwa Mirza

Posted on

Mery Anjan Mehrban By S Merwa Mirza complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

“دوست نہیں، حق زوجیت پر مانوں گا۔ اسکے علاوہ حسنین منصور کے سامنے ہر شے ہر رشتہ بے وقعت ہے، ۔ بتاو کرو گی مجھ سے شادی، ہاں اب تمہارے اس ہمدردی کے بھوت کو ہوا ہوتا دیکھوں گا۔ باتیں تو بہت کر رہی ہو تم میرے لیے احساس اور جذبات رکھتی ہو، دیکھتا ہوں کتنی جان ہے تمہاری ان کھوکھلی باتوں میں” وہ جو اس پل بھر کی نرمی پر مسکرائی تھی،

حسنین کی اگلئ دل کو روک دیتی بات پر ہونق زدہ بن کر اسے دیکھنے لگی جو استہزایہ سا اسکے پھٹے تاثرات دیکھ کر اس لڑکی سے جان چھوٹنے کی یقین دہانی کرواتا اسکا ہاتھ چھوڑ گیا۔ “ک۔۔۔کیا شادی؟” عیشہ کو لگا اس کی سماعت بدحواس ہو گئی ہے، بمشکل لفظ ادا کرتی وہ کانپ سی گئی۔ “لڑکی ذات سے دوستی نہیں کرتا حسنین منصور، ہر ناجائز کام بھلے اس بے رحم زندگی نے کروایا ہو پر عورت ذات سے کوسوں دور رہا ہوں۔

میرا نمبر لے لینا بلال سے، اگر منظور ہوا تو آ جاوں گا اپنے سسرال حاضری دینے ادر وائز تم دوبارہ اپنی یہ شکل اور ہمدردی کا ٹوکرا لے کر مت آنا” حسنین سخت انداز سے ایک ایک لفظ چباتا اس پر بجلی گرائے باہر نکلا اور عیشہ جو ایک ٹرانس میں مقید تھی، بمشکل کانپتی ٹانگوں سے صوفے کا سہارا لے پائی۔

اسکے جسم کا سارا لہو اسکے چہرے پر تھا اور کچھ دیر اپنی حالت درست کرتی وہ مڑی تو سامنے بلال کو دیکھ کر اپنا زرد چہرہ بحال کیا اور پھٹے تاثر سے اسکی سمت دیکھا جو اسے ایک چٹ دے رہا تھا جس پر اسکا نمبر درج تھا۔ “میرا نمبر، سوچ لو مجھے بتا دینا” بلال ملائم پن اور شفقت سے کہتا بولا اور وہ کانپتے ہاتھ سے چٹ کو پکڑے تیز تیز قدم اٹھاتی بنا ریسیپشن کی سمت دیکھے کیفے سے باہر نکل گئی۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Mery Anjan Mehrban’ By S Merwa Mirza: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Mery Anjan Mehrban By S Merwa Mirza in Pdf

Mery Anjan Mehrban By S Merwa Mirza

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment