Mohabbat Ke Zamanat by Sana Sufyan Khan

Posted on

Mohabbat Ke Zamanat by Sana Sufyan Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Mohabbat Ke Zamanat by Sana Sufyan Khan A Tale of Love, Identity, and the Journey Within.

Mohabbat Ke Zamanat by Sana Sufyan Khan Complete Urdu Novel


“دین محمد آؤ بیٹھو، جس سے ملنے گئے تھے اس نے کیا کہا۔۔؟” وہ اپنی سوچوں کو جھٹک کر بےتابی سے دین محمد کی طرف دیکھ رہا تھا۔۔ جیسے اس کے منہ سے ادا ہونے والے الفاظ اسے خوشیوں کی نوید سنائیں گے۔۔

“آج کوئی اچھی خبر سنانا دین محمد۔۔! تیرہ سال ہوگئے، تیرہ سال ہوگئے مجھے اپنے وجود کے حصے کو ڈھونڈتے ہوئے۔۔؟ کیا یہ عرصہ میری ازیت کے لئے کم ہیں دین محمد۔۔؟ کیا مجھے خوشیوں پر کوئی حق نہیں۔۔؟” وہ آج بہت دلبرداشتہ تھا۔۔ دین محمد کو اس کا درد خود پر محسوس ہو رہا تھا۔۔ اور ہوتا بھی کیوں نہ دین محمد اس کا وہ ساتھی تھا جو بچپن سے آج تک اس کے ہم قدم تھا، اس کے ساتھ کھڑا تھا

، اس کے ہر دکھ سکھ میں اس کے سانجھا تھا۔۔ دنیا کے سامنے اتنا مضبوط دیکھنے والا سردار عون عباس جعفری اندر سے بالکل ٹوٹا ہوا شخص تھا، اس کا وجود کئی کرچیوں میں بکھرا ہوا تھا۔۔ “سردار سائیں کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب آپ نے انہیں یاد نہ کیا ہو۔۔لیکن اتنے سال گزر جانے کے باوجود بھی آج تک ہمیں ایک سوراغ تک نہیں ملا۔۔

سردار سائیں لوگ کہتے ہیں کہ جو گم ہو جائے وہ کبھی دنیا کی بھیڑ میں مل بھی جاتا ہے لیکن جو جان کر، روٹھ کر چلا جائے وہ جلدی نہیں ملتا۔۔ میں اللہ سے دعا کروں گا کہ آپ کا کھویا ہوا آپ کو ضرور واپس ملیں۔۔!!!” وہ بھی اداس ہو گیا ت

ھا اپنے سردار سائیں کو اداس دیکھ کر۔۔ “یعنی آج بھی ناکامی ہاتھ لگی ہے۔۔!!” وہ آج بھی اپنے اس شدّتِ غم سے پھٹتے دل کے درد کو دباتے ہوئے شکستہ لبوں لہجے میں دین محمد سے مخاطب ہوا تھا۔۔ “سردار سائیں آپ پریشان نہیں ہوں، سب کچھ ٹھیک ہوگا انشاءاللہ۔۔!!!” وہ اپنے سردار سائیں کو اس حال میں نہیں دیکھ سکتا تھا لیکن اسے معلوم تھا کہ اس ناکامی کے بعد اسے کئی دن لگیں گے اپنے آپ کو سنبھالنے

Mohabbat Ke Zamanat by Sana Sufyan Khan in Pdf

Mohabbat Ke Zamanat by Sana Sufyan Khan In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

DIRECT Download LINK

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment