Mujhy Mohabbat Ka Man Do By Ayna Baig

Posted on

Mujhy Mohabbat Ka Man Do By Ayna Baig complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

تم جا رہے ہو ؟ آواز بھیگی ہوئی تھی۔ ان لفظوں میں بہت کچھ تھا۔ جیسے مان ٹوٹ کر بکھر ہوا۔ اگر نہیں گیا تو مر بھی سکتا ہوں۔ ” اس کی گھمبیر آواز مزید بھاری ہوئی۔ بوجھل دل اور انداز میں لڑکھڑاہٹ۔۔ ایسا مت کہو آثر میر ۔ “آنکھیں پھر سے بھیگنے لگیں۔

میں جارہاہوں۔ تم کچھ کہو گی نہیں ؟” اس کی آنکھوں میں بہت کچھ تھا۔ کیا کہوں؟ کچھ کہنے کی سکت نہیں۔ یہی کہہ دو کہ آثر میر تم آج میرے لیے چوڑیاں نہیں لائے؟ لبوں پر جیسے ہی مسکراہٹ ابھری ویسے ہی ساتھ آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔ وہ ہنستے ہنستے رود یا۔

زائشہ نے لب بھینچ لیے. تمہارے ہاتھ خالی اچھے نہیں لگتے۔ یہ دیکھو میں تمہارے لیے کیا لایا ہوں۔” اس نے اپنے کوٹ کی جیب سے ہرے رنگ کی چوڑیاں نکال کر اسے دکھائیں۔ ” تمہیں چوڑیوں کا جو ڈبہ میں نے دیا تھا اس میں ایک سیٹ کی کمی تھی۔ لو یہ میری طرف سے آج وہ سیٹ مکمل ہو گیا۔

“میز پر رکھتے ہوئے اس نے بہت پیار سے کہا۔” یہ تمہاری شادی کا تحفہ ہے۔ تم ہمیشہ سرخ رنگ کی چوڑیاں مانگا کرتی تھیں نا؟ معذرت میں تمہیں وہ نہیں دے سکا۔ سوچا تھا جس دن تم میری محرم بنو گی اس رات میں تمہیں سرخ رنگ کی چوڑیاں پہناؤں گا۔۔ اپنے ہاتھوں سے تمہاری کلائی میں ڈالوں گا مگر۔۔” وہ کہتے کہتے لمحے بھر کو ٹھہرا۔

“مگر وہ سب ایک خواب ہی رہ گیا۔۔ “سرخ آنکھیں ان چوڑیوں پر ٹکی تھیں۔ زائشہ کے آنسو مسلسل بہہ رہے تھے۔ ایک خواہش تھی مسلسل مگر لاحاصل۔۔ “مت جاؤ آثر میر ۔ ” اس نے سختی سے آنسو پونچھے۔

“کاش میں بھی تم سے یہ کہہ سکتا۔ مت جاؤ زائشہ ۔ تکلیف . پر ایک آنسو ٹھہر گیا تھا۔ وہ شاید ان کی محبت کی نشانی تھی۔ ” یہ چوڑیاں۔” اس نے دھیرے سے چوڑیاں اٹھائیں۔ “انہیں سنبھال کر رکھنا۔ میری یاد آئے تو کلائی میں ڈال لینا۔

اگر مجھے بھلانا چاہو تو انہیں توڑ دینا۔ “لہجہ گھمبیر تھا مگر کمزور۔۔ وہ پلٹ گیا۔ اس تک واپس نہ آنے کی نیت سے وہ وہاں سے دور چلا گیا۔ زائشہ وہ ۔ وہیں بیٹھ گئی۔ اس کی دی ہوئی چوڑیوں کو ہونقوں کی طرح تکتی ہوئی، انہیں بہت پیار اور نزاکت سے اپنی کلائی میں ڈالنے لگی۔

بلاآخر وہ چلا گیا۔ ایک آخری نگاہ اس کے کمرے کی کھڑکی پر ڈالتا ہوا وہ اس کی نگاہوں سے اوجھل ہو گیا۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Mujhy Mohabbat Ka Man Do’ By Ayna Baig A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Mujhy Mohabbat Ka Man Do By Ayna Baig in Pdf

Mujhy Mohabbat Ka Man Do By Ayna Baig

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment