Piyar Dobara Na Hoga by Suhaira Awais

Posted on

Piyar Dobara Na Hoga by Suhaira Awais complete novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Piyar Dobara Na Hoga’ by Suhaira Awais: A Tale of Love, Identity, and the Journey Within.

Piyar Dobara Na Hoga by Suhaira Awais Complete Novel

یہ تم کہاں جانے کی تیاری کررہے ہو۔۔؟؟” وہ دونوں ہاتھ کمر پر باندھے بہت استحقاق سے جہانگیر سے سوال کرنے لگی۔۔ جہانگیر۔۔ جو اپنا بیگ کھول کر۔۔ ان۔۔ سائیڈ ٹیبل پر موجود چیزوں کو ، وہیں بیگ میں ایڈجسٹ کرنے میں لگا ہوا تھا۔۔ اس نے اچنبھے سے انوشے کی طرف دیکھا۔۔اور انتہائی ناگواری سے گویا ہوا۔۔

” میں جہاں بھی جاؤں۔۔ میری مرضی۔۔!! تمہارا اس سے کیا لینا دینا۔۔!! اپنے کام سے کام رکھو۔۔ سمجیں۔۔!!” “آف کورس۔۔!! تمہاری مرضی ہے۔۔!! جہاں مرضی جاؤ۔۔ لیکن ایک بات میں تمہیں بتادوں کہ ، میرا تم سے لینا دینا ہے۔۔ الحمدللّٰه ، تمہاری بیوی ہونے کی حیثیت سے۔۔ سوال و جواب کا حق رکھتی ہوں۔۔” انوشے نے اترا کر جواب دیا۔۔

“بیوی ہو تو کیا ہواا۔۔!! میرا نہیں خیال کہ میں نے تمہیں ایسے سوالات کرنے کا کوئی حق دیا ہے۔۔!! سو اس لیے اپنی اوقات میں رہو اور میرے معاملوں میں ٹانگ مت اڑاؤ۔۔۔اور ہو سکے تو اس وقت اپنی شکل۔۔ میرے سامنے سے دفع کرو۔۔” اس نے بے عزتی کرنے والے لہجے میں گُھرکا ۔۔ جہانگیر کا لب ولہجہ، اس کی منشاء کے مطابق انوشے کو جلانے میں کارگر ثابت ہوا۔۔

لیکن انوشے نے بے تحاشہ تحمل سے ، اس کی گھرکی برداشت کی۔۔ وہ سمجھ چکی تھی کہ وہ جہاں کہیں بھی جا رہا ہے۔۔ اکیلے جارہا ہے۔۔!! اور اگر اس نے ساتھ جانے کو بولا تو وہ کبھی نہیں لے کر جائے گا۔۔ وہ اس کے ساتھ جانا چاہتی تھی۔۔ جو بھی تھا۔۔ وہ اس وقت اسے اکیلا چھوڑ کر۔۔ اپنے رشتے کو مزید کمزور نہیں کرنا چاہتی تھی۔۔ اس لیے وہ فوراً ری ایکٹ کرنے کی بجائے ذرا سوچ کر بولی۔۔

“مسٹر جہانگیر۔۔!! میری بلا سے تم جہاں کہیں بھی جاؤ۔۔!! انفیکٹ جہاں کہیں بھی دفع ہو۔۔!! مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔ اور سنو۔۔ وہ تمہاری ساری دھمکیاں کہاں گئیں۔۔؟؟ آئی میں تم نے تو میری زندگی جہنم بنانی تھی۔۔ بٹ۔۔ تم تو میدان چھوڑ کر ہی بھاگ رہے ہو۔۔!!” انوشے طنزیہ ہنسی، ہنستے ہوئے بولی۔۔ اس کے انداز پر جہانگیر بھن کر رہ گیا۔۔ انوشے کو اس کے ایکسپریشنز دیکھ کر بڑا مزا آیا۔۔ وہ اسے قہر آلود پلس زہر آلود نظروں سے گھور رہا تھا۔۔

اس کا دل کیا کہ ابھی انوشے کو دو لگائے اور اس کی بولتی بند کرے۔۔ لیکن اب وہ اتنا بھی گیا گزرا نہیں تھا کہ نئی نویلی دلہن پر ہاتھا پائی شروع کر دیتا۔۔۔ سو اس لیے۔۔ صرف اپنے تاثرات سے۔۔ اسے وارن کرنے کی کوشش کررہا تھا۔۔ اسے خاموش دیکھ کر انوشے پھر بولی۔۔

“ویسے شکر ہے تم جا رہے ہو۔۔!! ورنہ تم جیسے سڑیل کے ساتھ رہنے سے اچھا۔۔ بندہ اکیلا ہی رہے۔۔۔ ہائے۔۔ مجھے تو ابھی سے سوچ کر مزہ آ رہا ہے۔۔!! کیا سکون سے رہوں گی نا میں۔۔!! میں نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ شادی کے بعد۔۔ مجھے ایسی کوئی نعمت ملے گی۔۔!! اف۔۔!! جہانگیر۔۔ یو آر سو سوئیٹ۔۔!! شاباش۔۔ جلدی سے اپنا سامان باندھو۔۔ اور جلدی سے جانا۔۔اوکے۔۔؟؟ لیکن سنو ، تم واپس جلدی۔۔ سے مت آنا۔۔”

Piyar Dobara Na Hoga by Suhaira Awais in Pdf

Piyar Dobara Na Hoga by Suhaira Awais In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇
[button id=”download” url=”https://www.mediafire.com/file/vfh1gt87pbkw3d9/piyar_dobara_na_hoga_by_suhaira_awais.pdf/file” target=”blank” style=”soft” background=”#ef392d” color=”#FFFFFF” size=”3″ wide=”no” center=”yes” radius=”10″ icon=”icon: download” icon_color=”#FFFFFF” text_shadow=”none”]Download [/button]

or

Download from google docs

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment