Raaz by Faryal Khan

Posted on

Raaz by Faryal Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

ہائے بندہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے، پر جو سکون اپنے گھر میں ملتا ہے وہ دنیا کے کسی کونے میں نہیں۔ ” حید ر ہال میں رکھے ہوئے صوفے پر گرنے کے سے انداز میں بیٹھا۔ وہ ابھی ابھی نہا کر آیا تھا۔

” ہاں بھائی صحیح کہہ رہے ہو ، اور پتہ ہے ایسا کیوں ہوتا ہے، کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں گھر جیسا سکون کیوں نہیں ملتا؟ “نادر نے کہتے ہوئے پوچھا جو کہ وہیں صوفے پر ہی بیٹھا فون میں گیم کھیل رہا تھا۔

“کیوں نہیں ملتا “؟

“کیونکہ دنیا کا کوئی کوتاہی نہیں ہو تا، دنیا گول ہے۔” وہ شرارت سے بولا۔

” چل جامیرے لئے ٹھنڈا پانی لے کر آ۔ “حیدر نے اسکی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے حکم دیا۔

خود جا کر پی لو، اللہ پاک نے پیر دیے ہیں ناں۔ ” اس نے گیم کھیلتے ہوئے کہا۔

پیر تو ہیں ، پر ہمت نہیں ہے۔ “حیدر نے سستی دکھائی۔

بری بات بھائی، پیروں کی قدر و قیمت کیا ہوتی ہے ! یہ اس وقت کوئی شہلا تائی سے پوچھے”۔

ہم! کہہ تو تم ٹھیک رہے ہو ۔ “وہ بھی سیدھے ہوتے ہوئے سنجیدہ ہوا۔

“ویسے وہ نرس صاحبہ میں کہاں جو تائی کی دیکھ بھال کیلئے رکھی ہوئی ہے ؟” حید ر نے پوچھا۔

” کچن میں ہیں “۔

ہیں کچن میں کیوں ! کیا تائی کی کیئر ٹیکر کے ساتھ ساتھ اسے یہاں خانساما بھی رکھ لیا ہے ؟ اسے تعجب ہوا۔

” ارے نہیں ، وہ تو ایک دفعہ تائی کھانا نہیں کھا رہی تھیں، تو انھوں نے تائی کو کوئی سوپ بنا کر پلا دیا تھا، بس تب سے تائی کو وہ سوپ اچھالگ گیا، ہر دوسرے دن فرمائش کر دیتی ہیں سوپ کی ، تو بس وہی بنارہی ہیں وہ کچن میں۔ “

میں نے تفصیلات بتائی۔

“حیدر نے کہا کہ نادر اتنے میں اٹھ کر کہیں چلا گیا۔

” یہ لو بھائی۔ ” اس نے ٹھنڈے پانی کا گلاس حیدر کی جانب بڑھایا۔

” بڑی جلدی یاد آگیا، تھینک یو ۔ ” اس نے گلاس پکڑا۔

” جب کوئی پانی دیتا ہے تو تھینک یو نہیں جزاک اللہ کہتے ہیں۔ ” اس نے واپس صوفے پر بیٹھتے ہوئے تصیح کی۔

اچھا! جزاک اللہ”۔ حیدر نے کہا پھر پانی پی کر گلاس ٹیبل پر رکھ دیا۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Raaz’ by Faryal Khan: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Raaz by Faryal Khan in Pdf

Raaz by Faryal Khan

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment