Saza E Ishq by Romaisa Afaf

Posted on

Saza E Ishq by Romaisa Afaf complete novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Saza E Ishq’ by Romaisa Afaf: A Tale of Love, Identity, and the Journey Within.

Saza E Ishq by Romaisa Afaf Complete Novel

مجھے آپ سے ضروری بات کرنی ہے۔۔۔ مجھے بھی کرنی ہے۔۔۔ پہلے آپ بولیں میں سن رہی ہوں۔۔۔۔ اوکے۔۔۔۔تم مجھ سے دور بھاگنے لگ گئی ہو کیوں۔۔۔ جب آپکو فرق ہی نہیں پڑتا میرے ہونے نا ہونے سے تو میں دور رہوں یا قریب کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔۔ ہممم بات تو صحیح ہے۔۔۔۔ آپ ایسے کیوں ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہمیشہ میں ہی آؤں آپ کے پیچھے محبت کے دعوے آپ بھی کرتے ہیں تو نبھانا صرف میرے حصے میں ہی کیوں ہے۔۔۔

میرا بھی دل کرتا ہے آپ مجھے چاہیں میری محبت کا جواب محبت سے دیں تو پھر آپ ہمیشہ کیوں مجھے مایوس کرتے ہیں۔۔۔ میں نے جب جب آپکو آزمایا جب جب مجھے خوش فہمی ہونے لگی کہ اب آپکو مجھ سے محبت ہو گئی ہے تب تب آپ نے مجھے میری ہی نظروں میں گرایا میرے ہی مان توڑے ایسا کیوں ہے۔۔۔۔ کیا ساری زندگی میں ہی آپ کے پیچھے بھاگتی رہوں گی۔۔۔ پہلے تو ایسا کچھ نہیں تھا ان دو دنوں نے مجھے خود سے ہرا دیا ہے۔۔۔۔ میں تھک چکی ہوں حرم ۔۔۔۔۔۔ میرے پاؤں پر چھالے پڑ گئے ہیں ننگے پاؤں تپتی دھوپ میں آپ کے پیچھے بھاگ بھاگ کر میں تھک گئی ہوں۔۔۔۔

جس چاہت کے پیچھے میں نے اپنی زندگی داؤ پر لگا دی وہ شخص پھر بھی کسی اور کی زندگی بن گیا۔۔۔۔۔ وہ اپنی آنکھوں کے سامنے مرحا کے ساتھ حرم کو کھڑے منظر کو اپنی آنکھوں میں لاتی نم آنکھیں لیے بولی۔۔۔۔ ہممممم تھک چکی ہو تو میری پیچھے بھاگنا چھوڑ دو کیونکہ اب تمہیں میں اپنے پیچھے بھاگنے پر بھی نہیں مل سکوں گا۔۔۔۔ حرم زمین کو گھورتے ہوئے بولا۔۔۔۔ کیا مطلب ہے آپکا یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔۔

حورعین ناسمجھی سے حرم کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔۔ جو سنا مجھ سے دور رہو پلیززززز یہ میری تم سے درخواست ہے پلیززززز وہ غصے سے دھاڑتے چلتے ہوئے اس سے دور چلا گیا۔۔۔۔ حورعین کسی ٹرانس کی صورت اپنے خشک ہوتے آنسوؤں کو نظر انداز کیے نا میں سر ہلاتے ہوئے دیوانی ہی لگ رہی تھی۔۔۔۔ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے کیا میں نے کچھ غلط کیا ہے کیا جو آپ مجھ سے یوں بد گمان ہو گئے ہیں۔۔۔۔

حورعین حرم کے پیچھے بھاگتے ہوئے بولی پلززززز حورعین میرے پیچھے بھاگنا چھوڑ دو مجھے یہ پیار محبت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔۔۔۔ حرم نے رخ پھیرے قدم روکے بغیر اس کے چہرے کو دیکھے کہا۔۔۔۔ کک۔۔۔کیا مطلب ہے دلچسپی نہیں ہے آپ ایسے کیسے کہہ سکتے ہیں آپکو تو میں چاہیے تھی نا ہر قیمت پر۔۔۔۔ حورعین ہکلاتے ہوئے اپنے آنسوؤں پر ضبط کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔

تمہاری قیمت میں نہیں چکا سکتا میں تمہیں کبھی نہیں اپنا سکتا میرے راستے میں آنا چھوڑ دو۔۔۔۔ حرم اسے کندھوں سے پکڑتے جھنجھوڑتے ہوئے دھاڑا۔۔۔۔۔ مطلب وہ سب مذاق تھا جھوٹ تھا۔۔۔۔۔۔ حروعین انگلی سے پیچھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سن زہن لیے بولی۔۔۔۔ نہیں میں ایسا نہیں کہہ رہا کہ وہ سب جھوٹ تھا۔۔۔۔ جھوٹ نہیں تو فریب ہو گا جو آپ نے مجھے دیا اپنی محبت کا۔۔۔۔ حورعین خود پر طنزیہ ہنستے ہوئے بولی۔۔۔۔

حور ایسا کچھ نہیں ہے پلیززززز حرم بے بسی سے اسے کندھوں سے چھوڑتے منہ پھیر گیا۔۔۔۔ میں نے کہا تھا مجھے سب چھوڑ جاتے ہیں آپکی غلطی نہیں ہے غلطی میری ہے جو میں نے آپکو اپنی چاہت کا بتا دیا مجھے نہیں بتانا چاہئے تھا میں ایسی ہی بد قسمت ہوں جس سے اپنے جذبات ظاہر کر دوں وہ میرے جذباتوں کو پیروں تلے روندھ جاتا ہے آپ نے بھی یوں ہی کیا آپکی غلطی نہیں ہے۔۔۔۔ حورعین دیوانہ وار نا میں سر ہلاتی بولتے ہوئے کوئی دیوانی ہی لگ رہی تھی۔۔۔۔

Saza E Ishq by Romaisa Afaf in Pdf

Saza E Ishq by Romaisa Afaf In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇
[button id=”download” url=”https://www.mediafire.com/file/1vmhns5q7w3besm/saza_e_ishq_by_romaisa_afaf.pdf/file” target=”blank” style=”soft” background=”#ef392d” color=”#FFFFFF” size=”3″ wide=”no” center=”yes” radius=”10″ icon=”icon: download” icon_color=”#FFFFFF” text_shadow=”none”]Download [/button]

or

Download from google docs

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment