Takht Aur Takhta by Warda Zohaib

Posted on

Takht Aur Takhta by Warda Zohaib complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

اس نے اچانک دروازہ کھولا تو سامنے دانین پر نظر پڑ گئی۔دونوں کی آنکھیں چار ہوئیں اور اگلے ہی پل وزیر نے منہ پھیر اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا تیزی سے وہاں سے نکل گیا۔ (میں کمزور نہیں پڑو گی اس شخص کے سامنے۔میں دانی جہانگیر ہوں۔ یہ شخص مجھے deserve نہیں کرتا۔) اس نے اپنا بھرم رکھنے کے لیے کہا۔

وہ پھر سے کمرے میں واپس آ گئی۔ وہ اسی کے بارے میں سوچنے لگی۔ تھوڑی دیر بعد ملازمہ کھانا لے کر آئیں لیکن اس کا دل دکھانے سے اچاٹ ہوگیا تھا۔ اسی وزیر کی نظروں میں اپنے لیے نفرت صاف نظر آئی تھی وہ اس کا غصے سے منہ پھیرنا۔۔۔ اس کا دل کٹ سا گیا تھا وزیر کے اس ردِ عمل سے۔ ” لے جاؤ مجھے نہیں کھانا۔”

اس نے بیزاری سے کہا۔ ” چھوٹے بیبی آپ نے کھانا نہیں کھا رہی ہیں؟ دیکھے تو کتنی کمزور ہو گئی ہیں۔ ” ملازمہ نے کہا۔ ” تم جاؤ یہاں سے میرے سر میں درد ہو رہا۔ایک کپ چائے بنا کر دو مجھے۔”

اس نے کہا تو ملازمہ چلی گی تھوڑی دیر بعد نفیسہ بیگم اندر آئی۔ ” تمہارا باپ تمہاری شادی کرنا چاہتا ہے جلد از جلد۔” نفیسہ بیگم نے بنا کوئی تحمید باندھے کہا وہ جانتی تھیں کہ دانی لمبی تحمید سننے کے موڈ میں نہیں ہے۔ ” آپ لوگوں کو احساس ہے کہ میں کتنی ذہنی اذیت سے گزر رہی ہوں اور آپ لوگوں کو شادی کی پڑی ہے پہلے مجھے مینٹلی سٹیبل تو ہونے دے۔”

دانی نے اپنا غصہ ضبط کرتے ہوئے کہا۔ ” تمہیں اس ذہنی اذیت سے نکالنے کے لئے ہی کہہ رہے ہیں جب تک زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تب تک تم اس واقعے کے بارے میں سوچتی رہو گی۔” نفیسہ بیگم نے پیار سے سمجھایا۔

” حیدر سے شادی میرے لیے ایک اور ذہنی اذیت ہوگی۔” بے اختیار اس کے منہ سے پھسلا تو نفیسہ بیگم حیران رہ گئیں۔ ”

یہ کیسی باتیں کر رہی ہو تم کو شادی تمہاری حیدر کے ساتھ ہی ہوگی کوئی بھی غلط خیال رکھنے دماغ میں مت لانا اور میں بھی چاہتی ہوں کہ جلد از جلد تمہاری شادی ہو جائے تاکہ تمہیں تحفظ کا احساس ہو۔” نفیسہ بیگم نے کہا۔

” تحفظ کا احساس؟؟؟” دانین کھو سی گئی لفظ تحفظ میں۔۔ تحفظ کا احساس تو اسے اس شخص کی پشت کے پیچھے چھپ کر ہوا تھا۔ جب اس نے اسے کندھے سے پکڑ کر سہارا دیا جب وہ اس کے ساتھ تو اسے لگ رہا تھا وہ محفوظ ہے۔

( کیا حیدر میری اس طرح سے حفاظت کر سکتا ہے جس طرح سے وزیر نے کی؟ کیا کوئی وزیر کے جیسا مضبوط ہو سکتا ہے؟ کیا کوئی اس کے جیسا بہادر ہو سکتا ہے؟ نہیں نہیں اب تو مجھے لگ رہا ہے کہ دنیا میں اس کے جیسا کوئی ہے ہی نہیں۔)

“کن سوچوں میں گم ہو گئی ہو میں تم سے شادی کی بات کر رہی ہوں اپنا ذہن تیار کرلو تمہارا باپ بہت پریشان ہے۔” اس بار نفیسہ بیگم نے سختی سے کہا اور وہاں سے چلی گئیں۔ دانین کو اپنا دل ڈوبتا ہوا محسوس رہھا۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Takht Aur Takhta’ by Warda Zohaib A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Takht Aur Takhta by Warda Zohaib in Pdf

Takht Aur Takhta by Warda Zohaib

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment