Tery Ishq Kai Sehar Mein By Ayna Baig

Posted on

Tery Ishq Kai Sehar Mein By Ayna Baig complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

“آپ کہاں سے آرہے ہیں؟” اس نے حیرانی سے پوچھا۔ رات کے دو بجے وہ باہر کیا کررہا تھا۔ “اپنی حسینہ سے مل کر آرہا ہوں” وہ ہنس کر بولا اور اس کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھ گیا۔ اس کا چہرے پل بھر میں مرجھایا۔ یہ شخص اسے اپنے الفاظوں سے اذیت کیوں دیتا تھا؟۔

وہ سوچ کر رہ گئی۔ “سنا ہے آپ کا رشتہ آیا تھا آج؟” زرد جوڑا پہنے اس کا چہرہ بھی زرد ہوا تھا۔ وہ نڈھال نظروں سے زمین کو تکنے لگی۔ “ہمیں اس بارے میں کوئی گفتگو نہیں کرنی ہے حاتم”۔ لہجہ بیزار۔

“کیوں بھئی؟ کیا آپ ناخوش ہیں؟”۔۔حاتن حیران ہوا۔ “ہمیں شادی ہی نہیں کرنی ہے”۔ اس کا دل ہی اچاٹ ہوگیا۔ “اچھا ہے پھر جب میری شادی میری حسینہ سے ہوجائے گی تو ہم دونوں کے بچے آپ پال لے گا”۔ وہ شرارتاً بولا

مگر یہ دیکھے بغیر کہ وہ سنجیدہ ہوگئی تھی۔ وہ غصے سے اٹھ کھڑی ہوئی۔ “آپ کو ہر بات، ہر چیز مذاق لگتی یے کیا؟ کسی کے جذبات کی کوئی حیثیت نہیں آپ کی نظر میں؟۔ یہ دیکھے بغیر کے سامنے والا کتنا اداس ہے مگر آپ تو اپنی کہے جارہے ہیں اور کیوں پالیں گے ہم آپ کے بچے؟

ہم آپ کے بچوں کی آیا ہیں کیا؟ کیا ہماری زندگی نہیں؟ ہمارے احساسات نہیں اور اگر ایسی باتیں کرنی ہوتی ہیں تو اْسی حسینہ سے کیا کریں!”۔ وہ غصے میں اول فول بکتی رہی اور وہ اسے حیران اور پریشان نگاہوں سے دیکھتا رہا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔

وہ ہمیشہ اس سے دھیمی آواز میں بات کیا کرتی تھی۔ اسے خبر نہ ہوئی اور کومل کی آنکھیں بھیگ گئیں۔ آنکھیں بےدردی سے رگڑتی وہ اندر چلی گئی۔ باہر بیٹھے حاتم نے نگاہیں اوپر کرکے فلک کو دیکھا تھا۔ یقیناً بارش ہونے والی تھی۔

پہلے بھی اس نے کومل کا دل دکھایا تھا اس وقت بھی بارش ہوئی تھی اور اسے بگھو گئی تھی۔ وہ جب بھی اس کا دل دکھاتا اس کے ساتھ یونہی ہوتا۔ “کیا منسلک ہے اس سے؟” وہ بادل کو گھورنے لگا۔ وہ جانتا تھا اب سزا کے طور پر بارش برسے گی اور اسے بگھو دے گی۔ اس سے پہلے بارش ہوتی وہ بھاگتا ہوا اندر بڑھا۔ یہ بادل اس لڑکی کے مزاج کے مطابق چلتے تھے۔

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Tery Ishq Kai Sehar Mein’ By Ayna Baig: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Tery Ishq Kai Sehar Mein By Ayna Baig in Pdf

Tery Ishq Kai Sehar Mein By Ayna Baig

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment