Tujhe Sang Naina Lage by Neelam Riasat

Posted on

Tujhe Sang Naina Lage by Neelam Riasat complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based novels, etc.

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Tujhe Sang Naina Lage by Neelam Riasat: A Tale of Pointless or Fruitless Love عشق لاحاصل, voracious curiosity, and awareness of death Within.

Tujhe Sang Naina Lage by Neelam Riasat Complete Urdu Novel

” آج تو صاحب جی کافی تھکے ہوئے لگ رہے ہیں ۔ ” اُس نے ہاتھ بڑھاکر ابسام کے بالوں کو چُھوا ۔ ڈارک گرے فارمل سوٹ پر گہری نیلی ٹائی میں وہ صحت مند و توانا ‘ ہینڈسم مرد تھا ۔ ” نہیں بس ٹھیک ہی ہے ۔ تم سُناؤ طبیعت ٹھیک ہے ؟ ” ” تمہارے سامنے ہوں ۔

وہ میں نے ایک درخواست کرنی تھی ۔ ” ” بولو! ” ” یہ جگہ سب کو بڑی پسند آئی ہے ۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا ہم یہاں ایک ہفتے کی بجائے ایک مہینہ رُک جائیں ۔” ابسام نے آنکھیں کھول کر اُسکو دیکھا ۔ ” دانت پیستے ہوئے بولا . ” اور کُچھ ۔ ؟ ۔۔”

” تھینک یو ۔۔۔ ” امثال نے سر جُھکا کر اپنے لب اُسکی پیشانی پہ رکھے ۔ ” اور کُچھ ۔۔ ؟ ۔ ” ” آئی لو یو ۔۔۔ ” ” کیا کہا ؟ ۔۔” ” آئی لو یو ۔۔ ” ” آواز نہیں آئی ۔ دوبارہ بولو ۔۔ ” ” ابسام سکندر! امثال ابسام لوز یو ویری مچ!!! ۔۔۔ ” وہ مسلسل آنکھیں بند کئے مُسکرا رہا تھا ۔

” ویری مچ سمجھ آیا ہے ۔ اُس سے پہلے جو بولا وہ سُنائی نہیں دیا ۔ ” اب کے وہ اُس کے کان کے قریب جُھکی اور پوری قوت سے حلق پھاڑ کر چلائی ۔ ” آئی لو یو ۔۔۔ ۔۔!!۔۔” وہ اپنے کان میں اُنگلی مارتا اُٹھ کر بیٹھ گیا ۔ کُھلے دروازے سے ثمرہ شیرو کی انگلی تھامے بڑبڑاتی ہوئی اندر آئی ۔ ” ایک تو جب بھی میں کھانا کھانے بیٹھتی ہوں ۔ اُسی وقت تمہارے بیٹے کو پی شی آتا ہے ۔ بھائی! آپ بہرے کب سے ہوئے ہیں ؟ اور یہاں کیا کر رہے ہیں ؟ ۔۔ ” ” جھک مار رہا ہوں ۔ آؤ تم بھی شامل ہو جاؤ ۔۔۔ ” وہ اُٹھ کر باہر نکل گیا

۔ امثال کی ہنسی نے دور تک پیچھا گیا ۔ ثمرہ شیرو کو لیکر باتھ روم میں چلی گئی ۔ تنہائی پاتے ہی امثال کو ماضی کی یاد نے ایک پل کو گھیرا تو آنکھ میں بے اختیار نمی آگئی۔ اپنے رب سےمخاطب ہوکر بولی ۔ ” بے شک آپ نے سچ فرمایا ہے ۔ آپ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔ میں نے تکلیف کے وقت میں صبر کیا ۔ آپ نے میری تکلیف ختم کردی ۔ بے شک آپ سے بڑھ کر اپنے بندوں کا حامی اور کوئی نہیں ۔۔۔۔ شُکر ! الحمدُللہ!! ۔۔ ” اُس نے آنکھ سے بہنے والا اکلوتا آنسو صاف کیا اور مُسکرادی ۔

Tujhe Sang Naina Lage by Neelam Riasat in Pdf

Tujhe Sang Naina Lage by Neelam Riasat

Tujhe Sang Naina Lage by Neelam Riasat In Pdf Form

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment