Yaar Be Reham By Zeenia Sharjeel

Posted on

Yaar Be Reham By Zeenia Sharjeel complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

“چیپ لڑکیوں کی طرح کارڈ دینا، یہ لیٹر لکھنے کی عادت نہیں مجھے۔۔۔ پڑھ لیں اُردو اور انگلش دونوں میں لکھا ہے” وہ بولتی ہوئی اُس پر کیا طنز کرگئی تھی بہرام ایک پل کے لیے چونکا۔۔۔ لیٹر لکھنے اور کارڈ دینے والی اینجل کی بات اُس نے جیاء کو بہت پہلے بتائی تھی بھلا کیا ضرورت جیاء کو یہ بات اُس کی دوسری بیوی کو بتانے کی۔۔۔ بہرام اُس کے طنز کو پیتا ہوا پرچہ پڑھنے لگا

جوکہ گھر کے سودا سلف سے متعلق تیار کردہ لسٹ تھی “دال ماش، ملکہ مسور، دال چنا۔۔۔ یہ اتنی دالیں کون کھاۓ گا” بہرام لسٹ پڑھنے کے ساتھ ہی بولا “میں۔۔۔ میں کھاؤ گی۔۔ اُن فضول لڑکیوں جیسی میری عادت ہرگز نہیں جن کو ہر وقت باہر کا کھانا منہ کو لگا ہو” چبتھے ہوۓ لہجے میں دوسرے طنز پر بہرام نے ایک بار پھر حرم کی طرف دیکھا۔۔۔ کل وہ کس طرح روتی ہوئی اُسے اسجد اور اپنی منگنی کی وضاحتیں دے رہی تھی اور صبح ہوتے ہی وہ اُس کی پہلی بیوی کو لےکر اُسی پر طنز شروع کرچکی تھی۔۔۔

بہرام دوسرا طنز بھی نظر انداز کرتا ہوا ٹیبل پر پرچہ واپس رکھتا ہوا بولا “دوپہر میں جمال کو بھیج دوں گا یہ لسٹ اُسی کو دے دینا جمال تمہیں یہ سارا سامان لاکر دے دے گا” بہرام حرم سے بولتا ہوا ناشتہ کرنے لگا۔۔۔ پراٹھہ اُس نے کافی زیادہ آئلی بنایا تھا مگر حرم کے رویہ پر وہ اُسے ٹوکنے کی بجاۓ خاموشی سے کھانے لگا “اِس لسٹ میں کچھ میرا بھی سامان ہے جو جمال لاتا ہوا اچھا نہیں لگے گا”

حرم کی بات پر ناشتہ کرتا ہوا بہرام اُسے دیکھنے لگا۔۔۔ جو اس کو دیکھنے کی بجاۓ بسکٹ چاۓ میں ڈبو ڈبو کر کھارہی تھی “تو اپنا سامان لسٹ سے کاٹ دو وہ میں لے آؤ گا۔۔۔ باقی کی لسٹ جمال کو دے دینا” بہرام بات ختم کرتا ہوا ناشتہ کرنے لگا “آپ کو کیا معلوم کیا سامان ہے میرا پڑھنے کی زحمت تھوڑی کی ہے آپ نے” حرم نراٹھے پن سے بولی

“پہلی شادی نہیں ہے تم سے میری تجربہ ہے مجھے” بہرام اُسے دیکھ کر واضح انداز میں جتاتا ہوا بولا تو حرم خاموشی سے چاۓ پینے لگی۔۔۔ بہرام کو شادی کا پہلا دن یاد آیا۔۔۔ کیسے ڈر رہی تھی وہ اِس سے، یہ واضح تبدیلی لازمی اس کے اعتراف کا نتیجہ تھی جو اس نے اسی کے چچا کے گھر کل رات کو کیا تھا

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Yaar Be Reham’ By Zeenia Sharjeel: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Yaar Be Reham By Zeenia Sharjeel in Pdf

Yaar Be Reham By Zeenia Sharjeel

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment