Yaar Yaaron Se Ho Na Juda by Mahira Zainab Khan Season 2

Posted on

Yaar Yaaron Se Ho Na Juda by Mahira Zainab Khan Season 2 complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

انتہائی رش ڈرائیونگ کرتے ہوئے وہ پندرہ منٹ میں وہاں پہنچا تھا جسم سے جیسے جان نکل رہی تھی کار سے نکل کرریسپشن سے معلوم کر کے بھاگتے ہوئے وہ وہاں پہنچا تھا دل غم سے پھٹا جا رہا تھا “یا اللہ اسے کچھ نہ ہو ..میرے اللہ اسے بچا لے .

.اس کی زندگی سلامت رہے..!! دل میں وہ اللہ سے مخاطب تھا ہسپتال کا مخصوس دوائیوں کی بو سے ر چا بسا ماحول اپنے پیاروں کی زندگی کے لئے اللہ کے بعد ڈاکٹروں سے التجائیں کرتے لوگ ..یہاں سے وہاں جاتے مصروف سے ڈاکٹر نرسیں

..مریضوں کے ساتھ آۓ ہوئے پریشانی سے بھاگ دوڑ کرتے لوگ .. ہر کسی سے نظریں چراتا وہ دوسرے فلور پر آیا تھا جہاں سامنے ہی کوریڈور میں وہ سب بیٹھے اسے نظر آۓ تھے انہیں دیکھ کر لگتا تھا جیسے اب ان کے اندر جان باقی نہ رہی ہو صرف خالی جسم ہو

..اور جان رہی کہاں تھی اب؟؟ کیا واقعی میں ایسا ہوتا ہے کے جب خود کو کوئی دکھ پہنچے تو اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی اپنے جان سے پیارے کو تکلیف میں تڑپتے دیکھ ہوتی ہے اگر یہ سچ تھا تو پھر ان کا بھی وہی حال تھا

.. جسم بھلے سے الگ تھے لیکن دل سب کا ایک ہی تھا .. جب جسم کے کسی حصّے میں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم درد سے تڑپ اٹھتا ہے .. اور پھر اندر زندگی اور موت کی جنگ لڑتا وہ انسان ان کے لئے دل کی ہی اہمیت رکھتا تھا اتنی دیر سے وہ تکلیف میں تھا تو ان کو کیسے چین پڑ سکتا تھا ؟

یہ دوستی بھی نہ جانے کتناعجیب رشتہ ہے جس سے سب سے زیادہ لڑتے ہیں اسی پر جان چھڑکتے ہیں .. اگر دوست کو کوئی کچھ کہ دے تو سب آستین چڑھا کر لڑنے مرنے پر اتر آتے دوسروں کو تو جان بوجھ کر لڑوانے کے بعد آرام سے بیٹھ کر مزے سے تماشا دیکھتے لیکن جب خود کے درمیاں کسی بات پر اختلاف ہو جاتا

اور بات ہاتھاپائی تک پہنچ جاتی تو لڑنے بھڑنے اور مار کٹائی کے بعد خود ہی صلح کر لیتے “چل کمینے جیسا تو کہ رہا ہے ویسے ہی کر لیتے ہیں ..!” “اؤۓ تو دوست نہیں بھائی ہے ہمارا ..سوچ بھی کیسے لیا تونے کے ہم تجھ سے ناراض ہو سکتے ہیں ..؟؟!!

” کوریڈور کی ہولناک خاموشی کو اس کے قدموں کی چاپ نے توڑا تھا سب نے ہی چونک کر بے ساختہ گردن موڑ کر اسے دیکھا تھا جس کے چہرے پر ازیت ہی ازیت رقم تھی پر شکوہ انداز میں اس نے ان سب کو دیکھا تھا

“میں بھی تو دوست تھا مجھے کیوں نہیں بتایا ؟ کیا میرا کوئی رشتہ نہیں اس سے ؟..!!” حارث اس کے پاس آیا تھا اور کچھ بھی کہے بغیر اس کے گلے لگ گیا تھا وہ رونا نہیں چاہتا تھا لیکن پھر بھی اس کی آنکھوں سے آنسو بہ نکلے تھے ان دونوں کو جیسے آنسو بہانے کا بہانہ مل گیا تھا دنیا کا سب سے انمول رشتہ دوستی ہی تو ہے ایک ساتھ ہنستے کھیلتے لڑتے جھگڑتے انہوں نے ساتھ گزارے تھے

کبھی بھولے سے بھی جدا ہونے کا نہیں سوچا تھا کل تک تو سب ٹھیک تھا کوئی فکر کوئی پریشانی نہیں تھی پھر آج یہ کیا ہو گیا تھا ؟ کیا یہ ضروری تھا ؟ گولیاں صرف اسے ہی لگنی تھی ؟ وہ ہی کیوں ؟ ان کے دل کسی نے مٹھی میں جکڑ لئے تھے لیکن پھر بھی ایک موہوم سی امید تھی کے نہیں اسے کچھ نہیں ہو گا ..

کچھ ہو ہی نہیں سکتا اسے .. ارے یہ تو صرف چار گولیاں ہیں اگر اسے چالیس بھی لگ جائیں تو بھی اسے کچھ نہ ہو .. اس کے اندر صرف ہڈیاں نہیں بلکے ڈھیٹ ہڈیاں ہیں .. وہ کہاں آسانی سے جان چھوڑے گا ۔۔؟..!! یہ کہنا غلط نہ ہو گا کے وہ ان سب کی جان تھا اب جسموں سے کبھی جان نکلنے کے بعد کوئی زندہ رہا ہے کیا ؟

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Yaar Yaaron Se Ho Na Juda by Mahira Zainab Khan Season 2: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

Yaar Yaaron Se Ho Na Juda by Mahira Zainab Khan Season 2 in Pdf

Yaar Yaaron Se Ho Na Juda by Mahira Zainab Khan Season 2

ناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں

👇

or

ناول کوپڑھنے کے لیےیہا ں کلک کریں

👇

Novel Galaxy is a world of Urdu novels based on social issues, rude heroes novels, Urdu revenge base novels, Urdu E-book, Urdu digest, Urdu horror and thriller novels, etc. All novels are also available online and in PDF form.

Top Categories of Urdu Novels 

 Here, you will find a list of Urdu novels from all categories that can easily be downloaded in PDF format and saved into your devices/mobile with just one click.

There’s no content to show here yet.

You might also like these NOVELS

Leave a Comment